گٹکا،ماوا منشیات کی جانب پہلا قدم ہے،سندھ کے اعلی حکام ایکشن لیں، رفیع احمد

جمعہ 1 نومبر 2024 20:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2024ء) نیو کراچی کی عوام میں ایک سازش کے تحت گٹکا ،ماوا،مین پوری اور نیکوٹین پاوچز کی خرید و فرخت عروج پر ہے یہ بات گزشتہ روز تنظیم فانوس کے صدر رفیع احمد و دیگر اراکین کے ہمراہ سیکٹرز گیارہ جی، گیارہ جے، گیارہ ڈی،گیارہ ایف، فایف ایف،فایف جی اور فایف ایف کے دورے کے موقع پر کہی۔ رفیع احمد نے انسداد منشیات عوامی مہم کے دوران میں کہا کہ ہماری نیو کراچی کی عوام محنتی و جفاکش اور مذہبی لگا رکھنے والی لوگ ہیں لیکن بد قسمتی سے گٹکا مافیا نے اپنے چند ٹکوں کے خاطر اس غیور عوام کو اس موذی لت میں مبتلا کردیا ہے۔

ان مضر صحت اشیا میں نشہ آور اشیا کی آمیزش بھی ہوتی ہے، اس کی وجہ سے چرس، کرسٹل آیس اور الیکٹرانک سگریٹ ( ویپ) کے عادی ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

عوام الناس میں گلے اور منہ کے کینسر کے علاہ ان کی غنودگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ صوبائی حکومت سندھ نیاس کی مینوفیکچرنگ ، خرید و فروخت کے خلاف قانون سازی بھی کر رکھی ہے لیکن المیہ یہ ہے کہ قانون سازی کے باوجود دھڑلے سے پان کی دکانوں ، ٹھیلوں اور گھروں تک سے فروخت کیا جا رہا ہے۔ رفیع احمد نے وزیر اعلی سندھ ، چیف سیکرٹری سندھ ، آی جی سندھ ، محکمہ ایکسائز اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان مافیاز کے خلاف زبردست ایکشن لے اور اس گھنانے کاروبار کو بند کروائے۔