بال بڑے رکھنے پر گورنمنٹ پرائمری اسکول کے چھوٹے بچوں کی سزا معصوم طلباء کے استاد نے استرے سے بال کاٹ دئیے

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی ہفتہ 2 نومبر 2024 16:52

 نوابشاہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 نومبر 2024) گورنمنٹ پرائمری اسکول تاج کالونی میں معصوم طلباء کے بال کاٹ کر تذلیل کا نشانہ بنانے والے پرائمری استاد کے خلاف والدین کا اسکول کے باہر احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم اور ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن سے کلاس ٹیچر کے خلاف  کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب کلاس ٹیچر سے رابطہ کیا گیا تو اس کا مؤقف تھا کہ میری ذاتی کوئی ان بچوں سے رنجش نہیں ہے میں ایک استاد ہوں میں کئی مرتبہ بچوں کو کہہ چکا ہوں کہ آپ کے بال بڑے ہوچکے ہیں اور بالوں میں جوئیں چل رہی ہوتی ہیں لیکن یہ بچے بلکل بھی نہیں بال کٹواکر آتے تھے جسکی وجہ سے میں نے ان بچوں کو ایک اچھے استاد کے ناطے سزا کے طور پر بال کاٹے ہیں۔

متعلقہ عنوان :