رکن قومی اسمبلی راجہ قمر الاسلام کا نیشنل بک فائونڈیشن کا دورہ

پیر 4 نومبر 2024 18:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2024ء) رکن قومی اسمبلی راجہ قمر الاسلام نے نیشنل بک فائونڈیشن کا دورہ کیا۔ راجہ قمر الاسلام نیشنل بک فائونڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر ہیں اور صاحب مطالعہ اور اعلیٰ ادبی ذوق کے مالک ہیں۔ انھوں نے نیشنل بک فاؤنڈیشن کے نیشنل بک میوزیم، انڈونیشین کارنر، وال آف آنرز اور نیشنل بک شاپ پر گئے اور انھیں خصوصی طور پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

نیشنل بک فائونڈیشن کے سیکرٹری/ایم ڈی مراد علی مہمند نے ان کو بریفنگ دی اور نیشنل بک فائونڈیشن کے متعلقہ امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ نیشنل بک فائونڈیشن کی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انھوں نے این بی ایف کی علمی ادبی سرگرمیوں اور باہمی امور پر دلچسپی کا اظہار کیا۔مراد علی مہمند نے نیشنل بک فائونڈیشن کی جانب سے گلدستہ اور کتابوں کا تحفہ پیش کیا۔