ڈپٹی کمشنر کا واٹر سپلائی پلانٹس کا معائنہ

پیر 4 نومبر 2024 21:49

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2024ء) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے علی الصبح راؤ سکندر اقبال روڈ اور عوام کو صاف پانی کی فراہمی کے سلسلہ میں واٹر سپلائی سکیمز کا دورہ کیا اور واٹر سپلائی پلانٹس کا معائنہ کیا۔ ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محمد خبیب نے شہر کے عوام کو صاف پانی کی سپلائی کے سلسلہ میں سکیمز بارے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے واٹر سپلائی سکیمز کے ذریعے عوام کو صاف پانی کی فراہمی جاری رکھنے اور پلانٹس کی دیکھ بھال کی ہدایات جاری کیں۔ راؤ سکندر اقبال روڈ کے ترقیاتی کاموں پر پیشرفت کے سلسلہ میں ایکسین ہائی وے چوہدری اصغر نے روڈ کی تعمیر و مرمت بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے روڈ کی تعمیر کے لیے تکنیکی امور اور میٹریل کی کوالٹی کی چیکنگ کرتے ہوئے عوامی سہولت کے پیش نظر ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :