چیچہ وطنی ، بائی پاس روڈ پر 26سالہ موٹر سائیکل سوار ٹریکٹر ٹریلرکی زد میں آکر جاں بحق

بدھ 6 نومبر 2024 16:53

چیچہ وطنی ، بائی پاس روڈ پر 26سالہ موٹر سائیکل سوار ٹریکٹر ٹریلرکی زد ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2024ء) چیچہ وطنی میں بائی پاس روڈ پر 26سالہ موٹر سائیکل سوار ٹریکٹر ٹریلرکی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق گاؤں38،بارہ ایل کا رہائشی نوجوان مزمل موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا جو مخالف سمیت سے آنیوالے ٹریلر کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا،زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔پولیس نے ٹریکٹر ٹریلر قبضہ میں لیکر مفرور ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :