وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ گلگت بلتستان میں یادگار شہداء پر حاضری ، پھولوں کی چادر چڑھائی

بدھ 6 نومبر 2024 17:21

وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ گلگت بلتستان میں یادگار شہداء پر حاضری ..
ْگلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2024ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ گلگت بلتستان میں یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بدھ کو وزیراعظم محمد شہبازشریف گلگت بلتستان کے ایک روزہ دورے پر یہاں پہنچے ، وزیر اعلیٰ سیکر ٹریٹ آمد پر وزیر اعظم کو روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے پھول پیش کئے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی آمد پر چیف منسٹر سیکرٹریٹ گلگت بلتستان میں ان کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیراعظم نے چیف منسٹر سیکرٹریٹ گلگت بلتستان میں یادگار شہداء پر حاضری دی اور یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔وزیراعظم نے گلگت بلتستان سکائوٹس کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کے قیام اور لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے گلگت بلتستان سکاؤٹس کے نڈر نوجوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔