
ورلڈ کراٹے چمپئن شپ ،جاپان کراٹے ایسوسی
بدھ 6 نومبر 2024 18:10
(جاری ہے)
اس کیمپ میں دنیا بھر سے بہترین کھلاڑیوں، انسٹریکٹروں اور ماسٹروں نے حصہ لیااس ٹریننگ کیمپ کے اختتام پر ڈان کے امتحانات منعقد ہوئے جس میں بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑی معراج حسین نے سیکنڈڈان کا امتحان پاس کرکے پاکستان کا نام روشن کیا۔
دوسرے مرحلے میں جاپانی شہر تاکاساکی میں16ویں ورلڈ کراٹے چمپئن شپ منعقد ہوئی، جس میں 52 سے زائدممالک کی1800 سے زائد کھلاڑیوں، کوچز اورٹیکنیکل آفیشلز نے حصہ لیا۔ورلڈ کراٹے چمپئن شپ کے مقابلوں میں نوجوان پاکستانی نے بھر پور شرکت کی ۔پاکستانی کھلا ڑیوں نے 4 کمیتے کیٹیگریز میں حصہ لیا۔ محمد کمیل رضا اپنی پہلی فائٹ آسٹریلیا کے کیون سے ہار گئے، معراج حسین نے اپنی پہلی فائٹ میں ارجنٹائن کے ٹامس نیلسن کو شکست دیکر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند کیا۔تاہم نوجوان کھلاڑی دوسری فائٹ جنوبی افریقہ کے ٹرسٹان فیرس سے ہار گئے۔ نوجوان پلیئرآیان حیدر نے اپنی پہلی فائٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برازیل کے جواؤ تاویریا کو شکست دیکر ملک و قوم اور اپنے صوبے بلوچستان کانام روشن کیا۔جبکہ آیان اپنا دوسرا میچ ڈنمارک کے کیسنڈر میکلسن سے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہار گئے۔پاکستان ٹیم کے سینئر ترین کھلاڑی نصر اللہ ہزارہ کومتحدہ عرب امارات( یو اے ای) کے جو لیلا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔واضح رہے کہ جاپان کراٹے ایسوسی ایشن پاکستان ٹیم کے چند کھلاڑیوں اور ٹیکنیکل آفیشلز جاپان کے ویزے نہ ملنے کی وجہ سے عالمی مقابلوں میں شرکت سے محروم رہے۔وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاپان کراٹے ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر سینسی حسین علی چنگیزی نے کہا کہ پاکستان کراٹے ٹیم نے اپنی مدد آپ کے تحت ورلڈ کراٹے چمپئن شپ اور ورلڈ کراٹے ٹریننگ کیمپ میں شرکت کی جو ہمارے لیے بڑے فخر اور اعزاز کی بات ہے ،ورلڈ کراٹے ٹریننگ کیمپ اور عالمی چمپئن شپ میں شرکت کرکے ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے،ہمارے کھلاڑیوں نے اپنی بساط کے مطابق بہتر ین کھیل کا مظاہرہ کیا،اُمید ہے کہ آنے والے بین الاقوامی کراٹے ایونٹس میں ہمارے نوجوان کھلاڑی شاندار کارکردگی دکھا کر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں شدید گرمی، ایشیاء کپ کے میچز کا وقت تبدیل
-
مسلسل 2 فتوحات پاکستان میں سیلاب متاثرین کے نام کرتے ہیں‘ مائیک ہیسن
-
شاداب خان کے ہاں ننھی پری کی آمد، نانا ثقلین مشتاق بھی خوشی سے نہال
-
سہ فریقی سیریز، پاکستان مسلسل دوسری فتح حاصل کرنے میں کامیاب
-
سہ فریقی سیریز کا دوسرا میچ، پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو تگڑا ہدف دے دیا
-
سہ ملکی سیریز، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
-
پاکستان انڈر 23 قومی فٹ بال ٹیم کاتربیتی کیمپ اسلام آباد میں اختتام پذیر
-
حارث روف نے افغانستان کیخلاف کسی بھی پاکستانی باولر کا بہترین باولنگ فگرز کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
-
پہلے 14 ٹی ٹونٹی میچز میں زیادہ وکٹیں، صفیان مقیم نے سعید اجمل کو پیچھے چھوڑ دیا
-
پاکستانی کرکٹرز راشد خان کے بھائی کی وفات پر فاتحہ پڑھنے افغان ڈریسنگ روم پہنچ گئے
-
پاکستان کی افغانستان کیخلاف فتح، گورنر سندھ کی قومی ٹیم کو مبارکباد
-
سلمان آغا افغانستان کیخلاف سب سے بہترین سکور بنانے والے پاکستانی کپتان بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.