اردو ادب کے ممتاز شاعر و ادیب اور دانشور جون ایلیا کی بائیسویں برسی(کل)منائی جائے گی

جمعرات 7 نومبر 2024 16:23

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2024ء) اردو ادب کے ممتاز شاعر و ادیب اور دانشور جون ایلیا کی بائیسویں برسی (کل)8نومبرکو منائی جائے گی اس سلسلے میں اس عظیم شاعر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر کے ادبی حلقوں میں تعزیتی سیمینارز،مذاکرے اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ فلاسفر اور سوانح نگارجون ایلیااپنے منفرد انداز تحریر کی وجہ سے جانے جاتے تھے وہ معروف شاعر،صحافی اور دانشور رئیس امروہوی اور سیّد محمد تقی کے بھائی تھے انہوں نے پچاس ہزار سے زائد اشعار کہے اور چالیس سے زائد نایاب کتب کے تراجم کیے ان کا علم ایک انسائیکلو پیڈیا کی مانند تھا۔

پسے ہوئے طبقے کے ترجمان شاعرجون ایلیا14دسمبر 1937ئ کو پیدا ہوئے ان کے والد محترم علامہ شفیق حسن ایلیا ادب سے گہرا لگائو رکھتے تھے اس علمی ماحول میں جون ایلیا نے پرورش پائی جون ایلیانے اپنا پہلا اردو شعر محض 8برس کی عمر میں کہا۔

(جاری ہے)

ان کی معروف تصانیف میں ’’ شاید ‘‘ ، ’’ گویا ‘‘ ، ’’ یعنی ‘‘ ، ’’ گمان ‘‘ ، ’’ لیکن ‘‘ اور دیگر قابل ذکر ہیں۔

جون ایلیا کواردو، انگریزی،عربی،فارسی،سنسکرت،عبرانی اور دیگر زبانوں پر دسترس حاصل تھی انہوں نے شاعری کے علاوہ فلسفہ،منطق،اسلامی تاریخ،سائنس اور مغربی ادب کے تراجم پر بھی وسیع کام کیا ہے انہوں نے دنیا کی40 کے قریب نایاب کتب کے تراجم کیے انہوں پچاس ہزار سے زائد شہر کہے جن میں زیادہ تر منظر عام پر نہ ا?سکے ہیں۔ جون ایلیا کا علم کسی انسائیکلو پیڈیا کی طرح وسیع تھااس علم کا نچوڑ ان کی شاعری سے بھی عیاں ہے۔جون ایلیا 8نومبر 2002ئ کو 72برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

متعلقہ عنوان :