سپارک کابچوں ،نوجوانوں میں تمباکو ،نیکوٹین مصنوعات کی بڑھتی مقبولیت پرفوری کارروائی کا مطالبہ

جمعرات 7 نومبر 2024 21:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2024ء) سپارک نے بچوں اورنوجوانوں میں تمباکو اور نیکوٹین مصنوعات کی بڑھتی مقبولیت پرفوری کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے۔ماہرین صحت کے مطابق اگرچہ نوجوانوں اوربچوں میں یہ تاثر پایا جاتا ہیکہ یہ مصنوعات روایتی سگریٹ کے مقابلے میں کم نقصان دہ ہیں لیکن درحقیقت یہ صحت کے سنگین مسائل کا باعث بنتی ہیں۔

ڈاکٹر خلیل احمد، پروگرام مینیجر سپارک نے اس پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ تمباکو انڈسٹری نوجوانوں اور بچوں کو اپنی مصنوعات کی طرف راغب کرنے کیلئے مختلف حکمت عملیاں اپنا رہی ہیں، جس میں پرکشش پیکجنگ اورجدید ذائقے شامل ہیں جس سے اس تاثر کو فروغ ملتا ہے کہ شائد یہ مصنوعات روایتی سگریٹوں کے مقابلے میں کم نقصان دہ ہیں یہ بیانیہ عوامی صحت کی کوششوں کونقصان پہنچاتا ہے اور بچوں کو نشہ آور مواد کی طرف راغب کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرخلیل نے کاروائی کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فی الحال ان مصنوعات کی تشہیر، فروخت اور اشتہارات کے حوالے سے کوئی قانونی فریم ورک موجود نہیں ہیحکومت کو فوری طور پر ان مصنوعات پر پابندی عائد کرنے کیلیے اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ ہ صحت عامہ کے تحفظ کو مضبوط بنایا جا سکے۔ڈاکٹر خلیل احمد نے اس بحران کے وسیع تر اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے مزید کہا کہ تمباکو کمپنیاں ہماری نوجوان نسل کی فلاح و بہبود کو خطرے میں ڈال رہی ہیں نیکوٹین کی لت کے طویل المدتی نتائج سنگین ہیں، جو نہ صرف فرد کی صحت کو متاثر کرتے ہیں بلکہ ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی پر بھی گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں۔

سپارک تمام اقسام کی تمباکو اور نیکوٹین مصنوعات پر فوری کاروائی کا مطالبہ کر تا ہے ہم حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ ان مصنوعات کی فروخت اور پیداوار کو محدود کرنے کیلئے سخت پالیسیاں متعارف کرائے تاکہ ہمارے بچوں اورمعاشرے کیلئے ایک صحت مند مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :