شبقدر ،22 سالہ قتل مقاتلے کی دشمنی کا خاتمہ ،فریقین کا آئندہ بھائیوں کی طرح رہنے کا عہد

پیر 11 نومبر 2024 23:14

غلنئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2024ء) شبقدر میں 22 سالہ قتل مقاتلے کی دشمنی کا خاتمہ ہوگیا، دونوں فریقین نے جرگہ مشران کی موجودگی میں قرآن پاک پر حلف اٹھا کر آئندہ بھائیوں کی طرح رہنے کا عہد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق شبقدر کے علاقہ گونڈہ میںحجرہ ایم پی اے عارف احمد زئی جرگہ مشران حاجی شاہد اللہ،حاجی خان محمد، عالمزیب خان ، ریاض گل ، ولی خان، محمد عالم کی کوششوں سے فریق اول دوست علی یوسفزئی ۔

عبداللہ یوسفزئی برادران پسران رویش خان یوسفزئی فریق دوم محمد ایوب خان احمدزئی ۔حسن خان احمدزئی ۔اصغر خان احمدزئی ۔روئید اللہ احمدزئی اور خالد خان احمدزئی کے درمیان بائیس سالہ پرانی دشمنی کا خاتمہ ہوا اس موقع پر علاقہ کے جید علمائے کرام اور سیاسی و سماجی شخصیات ایم پی اے پی کے 66 عارف احمدزئی، سابقہ امیدوار این اے 24 عوامی نیشنل پارٹی عرفان عالم،سابقہ ایم این اے مولانا گوہرشاہ علی شاہ،سابقہ ایم پی اے جاوید خان کتوزئی،امیر جماعت اسلامی چارسدہ شاہ حسین ایڈوکیٹ، قاری شفیع اللہ ،امیر ختم نبوتؐ چارسدہ پیر خزب اللہ جان، رضوان اللہ احمدزئی ۔

(جاری ہے)

قاری فضل آمین،مولانا مفتی ثنا اللہ،سابق ایم پی اے مولانا مثمر شاہ حقانی، حاجی عطااللہ مردانہ،جانداد یوسفزئی، وغیرہ نے راضی نامہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو بندوں کے درمیان راضی نامہ کراکر جنت واجب ہو جاتی ہیں یہ اکیسویں صدی ہے اور اس صدی میں دنیا کہا پہنچ گئیں اور ہم آج بھی دشمنیوں میں الجھے ہوئے ہیں راضی نامہ تقریب میں جرگہ مشران نے فریقین سے قرآن پاک پر خلف کیا دونوں فریقین نے اللہ کہ رضا کے لئے ایک دوسرے کو گلے لگا کر معاف کیااور ائندہ کیلئے بھائیوں جیسے رہنے کا عہد کیا اس موقع پر مشران جرگہ نے کہاکہ قیام آمن کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ صلح کرنا نہ صرف معاشرے کی ترقی کا ضامن ہے بلکہ ہمارا دین بھی ہمیں ایک دوسرے کو معاف کرنے کا درس دیتا ہے انہوں نے کہا کہ فریقین ائندہ کیلئے بھائیوں جیسے رہتے ہوئے ایک دوسرے کے دکھ درد میں بھی شریک ہونگے ۔