دعوت اسلامی کے تحت عظیم الشان سنتوں بھرا اجتماع 17نومبر کو ہوگا

میونسپل ہائی اسکول گراؤنڈ میں ہونے والے سنتوں بھرےاجتماع میں حاجی محمد عمران عطاری بیان کریں گے ۔

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی جمعہ 15 نومبر 2024 17:35

نواب شاہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15نومبر 2024)دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  عظیم الشان سنتوں بھرا اجتماع میونسپل ہائی اسکول گراؤنڈ  نوابشاہ میں 17 نومبر بعد نماز عشاء منعقد ہوگا جس میں سانگھڑ ، شہداد پور، ٹنڈو آدم، جام نوازعلی، جھول، کھپرو،شاہ پور چاکر، ورکشاپ سمیت قرب و جوار کے کئی علاقوں سے کثیر تعداد میں عاشقان رسولﷺ شریک ہوں گے،  اس سنتوں بھرے اجتماع میں  مذہبی، سیاسی، سماجی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنےو الے افراد بھی شرکت کریں گے،  اس سنتوں بھرے اجتماع پاک  میں  دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نگران حاجی محمد عمران عطاری سنتوں بھرا بیان  کرینگے، تمام احباب حصول علم دین کیلئے شرکت کرکے ڈھیروں ثواب کمائیں۔