سابق اسپیکر گوہر ایوب خان کو اتوار17نومبر کو جہان فانی سے رخصت ہوئے ایک برس بیت گیا

ہفتہ 16 نومبر 2024 23:05

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2024ء) پاکستان کے سابق وزیرخارجہ اور قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر گوہر ایوب خان کو اتوار17نومبر کو جہان فانی سے رخصت ہوئے ایک برس بیت گیا ۔ گوہر ایوب خان سابق صدر پاکستان ایوب خان کے بیٹے اور عمر ایوب خان کے والد تھے۔

(جاری ہے)

گوہر ایوب خان 15 جنوری 1937ء کو ضلع ہری پور کے گاؤں ریحانہ میں پیدا ہوئے۔ وہ 4 نومبر 1990ء کو قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے اور 17 اکتوبر 1993ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔ گوہر ایوب خان نواز شریف کے دور حکومت میں 1997ء سے 1998ء تک پاکستان کے وزیر خارجہ کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔گوہر ایوب خان17نومبر2023ء کو 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔