
سعودی عرب اور ایران کا بیجنگ معاہدے کی تمام شقوں کے نفاذ کے عزم کا اظہار
سعودی اور ایرانی حکام کا بیجنگ معاہدے کو اس کی تمام شقوں میں نافذ کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ
بدھ 20 نومبر 2024 11:23
(جاری ہے)
اقوام متحدہ کے چارٹر، اسلامی تعاون تنظیم کے چارٹر کے ساتھ وابستگی کے ذریعے دونوں ملکوں کے درمیان اچھے ہمسایہ تعلقات کو مستحکم کرنے کی کوشش جاری رکھی۔
دونوں ممالک بین الاقوامی قانون،ریاستوں کی خودمختاری، آزادی اور سلامتی کے احترام کے اصول پرعمل پیرا ہیں۔سعودی عرب اور ایران نے بھی عوامی جمہوریہ چین کے مسلسل مثبت کردار اور بیجنگ معاہدے کے نفاذ کے لیے اس کی حمایت اور پیروی کی اہمیت کا خیرمقدم کیا۔چین نے سعودی عرب اور ایران کی جانب سے مختلف شعبوں میں اپنے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی حمایت اور حوصلہ افزائی جاری رکھنے کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔اسی تناظرمیں تینوں ممالک نے سعودی عرب ایران تعلقات میں مسلسل پیشرفت اور دونوں ممالک کے درمیان تمام سطحوں اور شعبوں میں براہ راست رابطے کے مواقع فراہم کرنے کا خیرمقدم کیا۔ ان رابطوں، ملاقاتوں اور اعلی حکام کے درمیان باہمی دوروں کی بڑی اہمیت کا ذکر کیا۔شرکا نے دونوں ممالک کے درمیان قونصلر خدمات میں ہونے والی پیشرفت کا بھی خیرمقدم کیا جس سے 87,000 سے زائد ایرانی عازمین حج اور 52,000 سے زائد ایرانیوں نے 2024 کے پہلے دس مہینوں کے دوران آسانی اور سلامتی کے ساتھ عمرہ کی رسومات ادا کیں۔اس کے علاوہ انہوں نے سعودی ۔ ایران مشترکہ میڈیا کمیٹی کے پہلے اجلاس کے انعقاد اور شہزادہ سعود الفیصل انسٹی ٹیوٹ فار ڈپلومیٹک اسٹڈیز اور انسٹی ٹیوٹ آف پولیٹیکل اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز آف ایران کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کا خیرمقدم کیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
دنیا اسرائیل کو غزہ میں انسانی تباہی کے نئے ارتکاب سے روکے،ہائی کمشنر اقوام متحدہ
-
امریکی صدر نے کملا ہیرس کے شوہر کو ہولوکاسٹ بورڈ سے برطرف کر دیا
-
مودی نے فوج کو گرین سگنل دے دیا، بھارتی میڈیا کا دعوی
-
ترک دلہن نے 1 کروڑ 12 لاکھ مالیت کا سونا غزہ کیلئے عطیہ کردیا
-
امریکی بحریہ کا اربوں روپے مالیت کا لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر لاپتا
-
امریکی صدر کا فوجی اخراجات میں 12 فیصد اضافے کا اعلان
-
چین ڈیل کرنا چاہتا ہے، ہم ڈیل کرنے جارہے ہیں، ٹرمپ
-
مجھے پوپ بنایا جائے، امریکا کے صدر ٹرمپ کا ازراہ مذاق بیان
-
دبئی اور شارجہ کے درمیان نئی انٹرسٹی بس سروس کا اعلان
-
نیتن یاھو اور رونن بار کے درمیان تنائو، اسرائیل رونن بار کی برطرفی سے پیچھے ہٹ گیا
-
ہارورڈ یونیورسٹی قوانین میں تبدیلی کا معاملہ، ٹرمپ انتظامیہ نے تحقیقات شروع کرا دیں
-
مودی سرکار پہلگام کال فلیگ آپریشن کی ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.