ضلعی انتظامیہ لاہور کی ہرتحصیل میں بلا امتیاز کارروائیاں جاری،15دوکانیں سیل

بدھ 20 نومبر 2024 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2024ء) ضلعی انتظامیہ لاہور کی ہرتحصیل میں بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں، تحصیل ماڈل ٹائون میں اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹائون صاحبزادہ یوسف کی قیادت میں عملدرآمد کا جائزہ لیا اور میں 15دکانوں کو سیل کیا،تحصیل سٹی میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی بابر علی رائے نے قیادت میں عملدرآمد کا جائزہ لیا اور 10دکانوں کو سیل کیا۔

تحصیل علامہ اقبال ٹائون میں اسسٹنٹ کمشنر خواجہ عمیر کی قیادت میں عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔تحصیل علامہ اقبال ٹائون میں 14دکانیں خلاف ورزی پر سیل کی گئیں اور تحصیل صدر میں اسسٹنٹ کمشنر عبدالباسط صدیقی نے قیادت میں پابندیوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا اور 14دکانوں اور 1ریسٹورنٹ کو خلاف ورزی پر سیل کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر راوی طارق بشیر کی قیادت میں تحصیل راوی میں پابندیوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔

تحصیل راوی میں اوقاتِ کار کی خلاف ورزی پر 11 دکانوں کو سیل کروایا گیا۔تحصیل رائیونڈ میں اسسٹنٹ کمشنر زینب طاہر نے پابندیوں پر عملدرآمد کے آپریشن کی قیادت کی اورتحصیل رائیونڈ میں 8دکانوں و3 ریسٹورنٹس کو اوقات کار کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے ذمہ داران کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کروایا۔تحصیل واہگہ زون میں اسسٹنٹ کمشنر عامر بٹ نے پابندیوں پر عملدرآمد کے آپریشن کی قیادت کی اور تحصیل واہگہ زون میں 5دکانوں کو سیل کروایا۔

تحصیل شالیمار میں اسسٹنٹ کمشنر انعم فاطمہ نے پابندیوں پر عملدرآمد کے آپریشن کی قیادت کی اور10دکانوں کو خلاف ورزی پر سیل کیا۔ڈی سی لاہور نے عوام سے سموگ کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور مکمل تعاون کی اپیل ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کو خاص طور پر اسموگ کے مضر اثرات سے محفوظ رکھیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ فضائی آلودگی کے باعث شہریوں کی صحت کا خیال رکھنا اولین ترجیح ہے اور کہا کہ تاجر برادری سموگ اور فضائی آلودگی کے اثرات کم کرنے میں تعاون کریں، ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ صاف اور صحت مند ماحول کے لیے سخت اقدامات جاری ہیں اور پابندیوں کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر لاہونے کہا کہ شہری کسی بھی قسم کی متعلقہ معلومات کے حصول یا شکایت کی صورت میں ڈی سی آفس کنٹرول روم نمبر 03070002345پر واٹس ایپ میسج یا ڈی سی آفس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر میسج یا کمپلینٹ کی صورت میں رابطہ کر سکتے ہیں۔