پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، 17افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

واقعہ ضلع کرم کے لوئر علاقے میں پیش آیا،فائرنگ کے واقعہ میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کا خدشہ، جاں بحق افراد کی میتیں علی زئی ہسپتال پہنچا دی گئیں

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 21 نومبر 2024 15:08

پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ..
پارا چنار(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21نومبر 2024) پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 17افراد جاں بحق جبکہ متعد افراد زخمی ہوگئے واقعہ ضلع کرم کے لوئر علاقے میں پیش آیاجہاں مسلح افراد نے پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کی، فائرنگ کے واقعہ میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کا خدشہ ، واقعہ میں 3 خواتین سمیت متعدد افرادزخمی ہو گئے، جاں بحق افراد کی میتیں علی زئی ہسپتال پہنچا دی گئیں، ڈی پی او کرم کے مطابق پشاور سے پاراچنارجانے والی کانوائی میں شامل مسافر گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

،گاڑیوں پر خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی جارہی ہے۔ڈی پی او کرم کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق لوئر کرم کے علاقے اوچت میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی جانب سے اچانک مسافر گاڑیوں پر اندھادھند فائرنگ کر دی گئی جس کے نتیجے میں متعد د افراد کے ہلاک اور زخمیوں کی اطلاعات ملی ہیں۔

واقعہ کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پرپہنچے اور زخمیوں و لاشوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔حکام نے بتایاہے کہ واقعہ میں زخمی ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ایک خاتون سمیت 5 افراد کی لاشیں علی زئی پہنچادی گئی ہے اور 8 زخمی مندوری ہسپتال لائے گئے ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ سے17 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

مسافرگاڑیاں سیکیورٹی فورسزکی حفاظت میں پاراچنار سے پشاور جارہی تھی۔سکیورٹی حکام نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔دریں اثناءوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع کرم کے علاقے اوچت میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے فائرنگ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افرادکے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔