ٹرک یونین دکی نے کوئلے کی لوڈنگ کی بندش ختم کرکے ،لوڈنگ شروع کرنے کا اعلان

جمعرات 21 نومبر 2024 23:16

دکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2024ء) ٹرک یونین دکی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی جلات خان ناصر نے یونین کے دیگر رہنماں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے 11نو مبر سے جاری کوئلے کی لوڈنگ کی بندش کا ہڑتال گیارہ دن بعد ختم کرکے کل سے کوئلے کی لوڈنگ شروع کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ فضل کریم ناصر ،فخرالدین اخندزادہ ،عبداللہ خان ترین اور محمد خان ناصر سمیت ٹرک یونین کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معاوضوں کی ادائیگی کی یقین دہانی کے حوالے سے ہمارے اور کول ایجنٹ کے درمیان فیصلہ ہوگیا ہے۔فیصلہ واحد ثالث سردار اکبر خان ناصر نے ہمارے اور کول ایجنٹ کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرکے کیا ہے۔فیصلے کے مطابق راڑہ شم میں جلائے گئے دو کوئلے کی ٹرکوں کا معاوضہ ہمیں دکی سے معاوضہ ٹیکس کی مد میں ادا کی جائیگی۔اس سے پہلے جلائے گئے بغاو میں سات ٹرکوں کا معاوضے کی ادائیگی ہمیں پہلے سے کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئلے کی بندش کے حوالے سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ ہم نے صوبائی قائدین اور زونل قائدین سے مشاورت کے بعد کیا ہے۔امید ہے کہ صوبائی سطح پر پورے بلوچستان میں جاری ہڑتال بھی بہت جلد ہڑتال ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا جائیگا۔