کرم واقعہ پر تحریک التواء قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

اتوار 24 نومبر 2024 17:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2024ء) کرم واقعہ پر تحریک التواء قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی ۔تحریک التواء رکن قومی اسمبلی حمید حسین نے جمع کرائی۔حمید حسین این اے 37 سے مجلس وحدت مسلمین کے رکن ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک التواء میں کہاگیاکہ حالیہ حملے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے،حملے نے مقامی آبادی کو خوف میں مبتلا کر دیا،سیکیورٹی کی نازک صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے۔ حمید حسین نے کہاکہ قومی اسمبلی فوری نوٹس لے،ایوان میں تفصیلی بحث کی جائے۔