بلو چستان ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے این اے 263 پر محفوظ فیصلہ سنادیا

پیر 25 نومبر 2024 17:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2024ء) بلو چستان ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 263 پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلو چستان ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل کے جج محمد عامر نواز رانا نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 263 پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ کی انتخابات میں جیت کو برقرار رکھا، مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ کے خلاف انتخابات میں دھاندلی کی عذرداری پی ٹی آئی کے سالار کاکڑ نے دائر کی تھی الیکشن ٹریبونل میں الیکشن کمیشن کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسلم شہزاد اور نصیر احمد پیش ہوئے،الیکشن ٹریبونل نے رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کے خلاف دائر انتخابی عذرداری خارج کردی ۔