یسکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ۔انجینئرشاہد حیدر

پیر 25 نومبر 2024 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو کے چیف ایگزیکٹوانجینئر شاہد حیدر کی ہدایت کے مطابق لیسکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہیں۔اسی سلسلے میں ایس ای اوکاڑہ سرکل سید قربان علی شاہ کی ہدایت پر ایکسیئن اوکاڑہ طارق بشیر کی ڈویژن میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کیا گیا۔

گوگیرہ،جندراکہ27-، جی ڈی28-جی ڈی، پیر قاسم آبادی،واں لاکھا کے علاقوں میں چیکنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

دوران چیکنگ درجنوں بجلی چور اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کو پکڑا گیا۔بجلی چوروں کے کنکشن منقطع کئے گئے اور ان کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج بھی متعلقہ تھانوں میں کروایا گیا۔بجلی چوروں کو محکمہ کی جانب سے ڈٹیکشن بل بھی چارج کئے جائیں گے۔دوسری جانب پکڑے جانے والے نادہندگان کو وارننگ دی گئی کہ فورا ًبل جمع کروائیں ،بصورت دیگر نہ صرف کنکشن منقطع کیا جائے گا بلکہ ان کیخلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی جائے گی۔ایکسئین اوکاڑہ کا کہنا تھا کہ جو شخص ڈیڈ ڈیفالٹرز کو سپلائی فراہم کرے گا اس کا کنکشن بھی منقطع کر دیا جائے گا۔