زمبابوے کیخلاف دوسرے ایک روزہ میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا اعلان

پہلے ایک روزہ میچ میں اپ سیٹ شکست ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم سے حسیب اللہ اور محمد حسنین کو ڈراپ کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی پیر 25 نومبر 2024 22:17

زمبابوے کیخلاف دوسرے ایک روزہ میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں 2 تبدیلیوں ..
بولاوائیو( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 نومبر 2024ء ) زمبابوے کیخلاف دوسرے ایک روزہ میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا اعلان، پہلے ایک روزہ میچ میں اپ سیٹ شکست ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم سے حسیب اللہ اور محمد حسنین کو ڈراپ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز زمبابوے سے اپ سیٹ شکست کھانے کے بعد پاکستان کو منگل کے روز سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہو گا۔

اسی باعث پاکستان کرکٹ ٹیم میں زمبابوے کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ کیلئے 2 تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے کے لیے فائنل الیون کا اعلان کر دیا۔ حسیب اللہ خان کی جگہ طیب طاہر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ محمد حسنین کی جگہ ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، صائم ایوب اور عبداللہ شفیق، کامران غلام، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، عامر جمال، فیصل اکرم اور حارث رؤف شامل ہیں۔

واضح رہے کہ زمبابوے کیخلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 80 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان محض 60 رنز پر 6 وکٹین گنوا بیٹھا تھا، بعد ازاں بارش کے باعث میچ روک دیا گیا اور پھر ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت زمبابوے کو فاتح قرار دیا گیا۔ اس فتح کے بعد 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں زمبابوے کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔ سیریز میں شکست سے بچنے کیلئے پاکستان کو منگل کے میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔

متعلقہ عنوان :