میرپورخاص میں ( ای ریجسٹریشن) سسٹم شروع نہ ہو سکا

گزشتہ ایک ماہ سے مین یول سسٹم کو بھی بند کردیا گیا ہے

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری منگل 26 نومبر 2024 17:04

یرپورخاص ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 نومبر2024ء) میرپورخاص میں ( ای ریجسٹریشن) سسٹم شروع نہ ہو سکا گزشتہ ایک ماہ سے مین یول سسٹم کو بھی بند کردیا گیا ہے لوگوں کے مکان، زرعی زمین،پلاٹ،گھروں اور دیگر پراپرٹی کے دستاویزات رجسٹرڈ نہ ہونے کے باعث شہری پریشان ہیں جبکہ ٹیکس کے مد میں بھی حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے اسکیننگ یونٹ بھی گزشتہ ایک ماہ سے بند .

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں مکانوں ، زمین،پلاٹون،دکانوں اور دیگر پراپرٹی کے رجسٹریشن سسٹم کو اپگریڈ کرکے آٹو (ای رجسٹریشن) میں تبدیل کرنے کے حوالے سے ضلع بھر میں مین یول رجسٹریشن کو بھی گزشتہ ایک ماہ سے بند کردیا گیا ہے جسکے بعد سسٹم کو آٹو ( ای رجسٹریشن) میں شروع نہ کیا گیا آفس سے معلومات حاصل کرنے پر پتا چلا کے گزشتہ ماہ کی 25 اکتوبر کو مین یول سسٹم بند کروا دیا گیا جس کے بعد ( ای رجسٹریشن) کا تمام سامان بھی سب رجسٹرار آفس پہنچایا گیا مگر اوپر سے حکم نہ ملنے کے باعث سسٹم کو شروع نہیں کیا گیا ہے اس حوالے پراپرٹی ڈیلر علی شیر، اسٹامپ وینڈر ایڈووکیٹ عبدالغنی میمن،احد میمن اور دیگر نے بتایا کہ گزشتہ ایک سے سب رجسٹرار آفس میں دستاویزات رجسٹریشن نہیں ہو رہے جس کی وجہ سے لوگوں کے سودے خراب ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن نہ ہونے کے باعث ای اسٹامپ اور دیگر ٹیکس کی مد میں حکومت کو بھی بڑا نقصان ہو رہا ہے حکومت جلد سے جلد ای رجسٹریشن سسٹم کو شروع کرے ورنا جب تک نیا سسٹم شروع تب تک پرانا مین یول سسٹم کو دوبارہ بھال کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :