نامور افسانہ نگار ،ناول نگار سائرہ ہاشمی کی دوسری برسی منائی گئی

بدھ 27 نومبر 2024 16:15

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2024ء) نام ورافسانہ نگار،ناول نگاراوردانش ورسائرہ ہاشمی کی دوسری برسی آج منائی جارہی ہے ۔ان کا27نومبر 2022ءکو لاہور میں انتقال ہوا تھا ۔وہ نامور ناول نگار جمیلہ ہاشمی کی چھوٹی بہن تھیں ۔سائرہ ہاشمی کا تعلق جنوبی پنجاب سے تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے لاہور میں ادبی محفلوں میں محفلوں میں بھر پور شرکت کی ۔فخرالدین بلے مرحوم اور نصرت علی مرحوم کے گھر قافلہ اور تخلیقی فورم کی نشستوں میں وہ با قاعدگی سے شریک ہوتی تھیں۔خود سائرہ ہاشمی کے گھرپربزم ہم نفساں کے نام سے ہرماہ تقریب ملاقات ہوا کرتی تھی جس میں نامورقلمکار شرکت کرتے تھے۔ان کی مطبوعات میں”زندگی کی بندگلی ،ریت کی دیوار، اور سیاہ برف“شامل ہیں ۔