سی پیک نے خطے میں اقتصادی تعاون کو فروغ دیا ہے، چینی میڈ یا
بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے 11 سالوں میں چین نے 150 سے زائد ممالک کے ساتھ تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے، رپورٹ
جمعہ 29 نومبر 2024 19:26
(جاری ہے)
چین پاکستان اقتصادی راہداری، وسطی ایشیا قدرتی گیس پائپ لائن، چین-لاؤس ریلوے، جکارتہ-بانڈونگ ہائی اسپیڈ ریلوے، تہران-مشہد ہائی اسپیڈ ریلوے اور بنگلہ دیش میں فیز ٹو ہیراگنتج پاور اسٹیشن جیسے منصوبوں نے نہ صرف خطے میں اقتصادی تعاون کو فروغ دیا ہے، بلکہ مقامی معاشی اور سماجی ترقی میں نئی روح پھونک دی ہے اور مقامی لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنایا ہے۔
یورپ میں ، چین -یورپ ریلوے ایکسپریس چین - یورپی رابطے کی ایک اہم علامت بن گئی ہے۔ 2013 میں صدر مملکت شی جن پھنگ کی جانب سے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تناظر میں چین یورپ ریلوے ایکسپریس کا آغاز ہوا۔ گزشتہ 11 سالوں میں ، چائنا یورپ ایکسپریس نے اپنے روٹس کو وسعت دینا جاری رکھا ہے اور آج چین میں 93 چین یورپ ایکسپریس آپریٹنگ لائنیں 125 شہروں کو جوڑتی ہیں۔ بیرون ملک، چین یورپ ایکسپریس 25 یورپی ممالک کے 227 شہروں اور 11 ایشیائی ممالک میں 100 سے زائد شہروں تک رسائی حاصل کر چکی ہے، کچھ عرصہ پہلے ، 1لاکھ ویں چین -یورپ ٹرین چین سے جرمنی کے لئے روانہ ہوئی تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق، 420 ارب امریکی ڈالر سے زائد مالیت کی ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد ٹی ای یوز سے بھری ایک لاکھ ٹرینوں کی وسط ایشیائی اور یورپی ممالک میں آمدورفت ہوئی، جس سے تجارتی روابط کو فروغ ملا ہے اور متعلقہ ممالک کی معاشی اور تجارتی ترقی میں بھی مدد فراہم ہوئی ہے۔ افریقہ میں ، چین اور افریقہ کے مابین بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے مختلف منصوبوں میں چینی کاروباری اداروں نے 10 ہزار کلومیٹر سے زائد ریلوے نیٹ ورک ، تقریباً 1 لاکھ کلومیٹر شاہراہوں ، تقریباً 100 بندرگاہوں ، اسکولوں اور ہسپتالوں کی ایک بڑی تعداد قائم کی ہے جس سے 900 ملین سے زائد افریقی مستفید ہوئے ہیں اور پورے براعظم افریقہ کے باہمی رابطے کو بھی فروغ ملا ہے۔ افریقہ میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ، چین نے افریقہ میں 24 زرعی ٹیکنالوجی مثالی مراکز تعمیر کیے ہیں ، 300 سے زائد جدید زرعی ٹیکنالوجیز کو مقبول بنایا ہے ، اور مقامی فصلوں کی پیداوار میں اوسطا 30 سے 60 فیصد اضافہ کیا ہے۔ گزشتہ 11 سالوں میں 52 افریقی ممالک اور افریقی یونین نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پر چین کے ساتھ مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔ چین افریقہ تعاون فورم 2024 کے سربراہ اجلاس کے دوران ، چین اور کئی افریقی ممالک نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے لئے متعدد نئے تعاون کے منصوبوں پر دستخط کیے ، جس سے واضح ہوتا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت تعاون مستقبل میں افریقی ممالک کی ترقی کے لئے مضبوط تحریک فراہم کرتا رہے گا۔لاطینی امریکہ میں پیرو کے اپنے حالیہ دورے کے دوران چینی صدر شی جن پھنگ نے پیرو کی صدر بولوارٹے کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے چانکے بندرگاہ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ چین اور پیرو کی طرف سے مشترکہ طور پر تعمیر کردہ چانکے بندرگاہ سے پیرو میں ’’بیلٹ اینڈ روڈ‘‘انیشی ایٹو کے تحت تعاون کے ٹھوس ثمرات سامنے آ رہے ہیں۔ چانکے بندرگاہ کے آپریشن سے پیرو کے لئے سالانہ 4.5 بلین ڈالر کی آمدنی پیدا ہوگی اور 8 ہزار سے زائد براہ راست روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس کے علاوہ ، اینٹیگوا اور باربوڈا میں سینٹ جان ڈیپ واٹر پورٹ پروجیکٹ ، ارجنٹائن میں بیلگرانو فریٹ ریلوے کی تعمیر نو کا منصوبہ ، برازیل میں خوبصورت پہاڑیوں میں یو ایچ وی ٹرانسمیشن لائن ، اور جمیکا میں نارتھ ساؤتھ ہائی وے پروجیکٹ وغیرہ دنیا کے سامنے آئے ہیں۔ اب تک 22 لاطینی امریکی اور کیریبین ممالک بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت چین کے ساتھ تعاون کی دستاویزات پر دستخط کر چکے ہیں۔ گزشتہ 11 سالوں میں لاطینی امریکہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں ایک اہم شراکت دار بن گیا ہے، اور چین اور لاطینی امریکہ کے درمیان مختلف شعبوں میں دوستانہ تعاون پھل پھول رہا ہے، جس سے لاطینی امریکی ممالک کی ترقی میں قوت حیات اور توانائی پیدا ہوئی ہے۔ گزشتہ 11 برسوں کے دوران چین نے 150 سے زائد ممالک اور 32 بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ 200 سے زائد بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے ہیں، جس سے تعاون کے 3 ہزار سے زائد منصوبے قائم ہوئے ہیں اور تقریباً ایک ٹریلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کو راغب کیا گیا ہے۔ ان اعداد و شمار کے پیچھے ٹھوس تعاون کے منصوبے ہیں، جو دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ چین کیکھلے پن اور مشترکہ ترقی کی ایک نئی تصویر بنا رہے ہیں،گزشتہ 11 سالوں میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ایک اہم لفظ بن گیا ہے جس کا مختلف بین الاقوامی مواقع پر بار بار ذکر کیا گیا ہے، اسے بین الاقوامی برادری کی طرف سے وسیع حمایت اور ردعمل حاصل ہوا ہے، اور بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے منصوبوں کے ٹھوس نتائج سب پر واضح ہو چکے ہیں. بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پہاڑوں اور سمندروں کو پار کر کے ، دور دراز کے ممالک اور خطوں کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے اور مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے روشن مستقبل کی طرف گامزن ہے۔ آج ، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ایک نئی سنہری دہائی میں داخل ہو چکا ہے ، اور چین جیت جیت تعاون کو ایک نئے مرحلے تک لے جانے کے لئے دوسرے ممالک کے ساتھ ہاتھ ملانا جاری رکھے گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شامی فوج کی ناکامی حیران کن ہے، بشار الاسد نے بھی مدد نہیں مانگی؛ ایران
-
ٹرمپ کا امریکا میں پیدا ہونے والے غیرملکیوں کی شہریت ختم کرنے کا اعلان
-
مریم نواز کا دورہ؛ چینی کمپنی پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائے گی
-
نیتن یاہو غزہ میں جنگ ختم کریں لیکن فتح ضرورہونی چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ
-
یوکرین روس جنگ فوری بند اور مذاکرات کا آغاز ہونا چاہیے،ڈونلڈ ٹرمپ
-
اقتدار کی منتقلی کیلئے شامی گروپوں سے مل کر کام کریں گے، صدربائیڈن
-
نومنتخب امریکی صدرٹرمپ نے والد کی قاتل خاتون کو نئی سرجن جنرل تعینات کردیا
-
لاکھوں شامی مستحکم اور جامع عبوری انتظامات کے خواہاں ہیں،اقوام متحدہ
-
سعودی عرب میں 18 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار
-
شام کے صدر ملک سے فرار، دارالحکومت پر باغیوں نے قبضہ کرلیا
-
پاکستانیوں کا عید الاتحاد جوش و خروش سے منانے کا سلسلہ جاری
-
ابوظہبی کا زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ دنیا کا سب سے خوبصورت ایئرپورٹ قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.