Live Updates

ملک میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشن گوئی

پہاڑی علاقوں میں برفباری کی بھی پیش گوئی، پنجاب، خیبرپختونخواہ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں بارش ہونے کا بھی امکان

muhammad ali محمد علی جمعہ 29 نومبر 2024 20:37

ملک میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشن گوئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 نومبر2024ء) ملک میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشن گوئی، پہاڑی علاقوں میں برفباری کی بھی پیش گوئی، پنجاب، خیبرپختونخواہ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں بارش ہونے کا بھی امکان۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 28نومبر سے بلوچستان اور بالائی علاقوں میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق 28نومبر سے 2دسمبر تک کوئٹہ، پیشن، زیارت، قلعہ سیف اللہ میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے بارش کا امکان ہے۔رپورٹ میں 28سے 2دسمبر تک پہاڑی علاقوں میں برفباری کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے، 29نومبر سے دو دسمبر تک وزیرستان، کرم، مہمند، دیر، چترال، خیبر، سوات، ملاکنڈ، مانسہرہ، کوہستان، گلگت بلتستان، قلات میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق 29نومبر سے 2دسمبر تک خطہ پوٹھوہار، مری، گلیات، اسلام آباد، میانوالی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔بارشوں کے دوران تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے، بارش کے بعد پنجاب کے علاقے میں فضائی آلودگی میں مزید کمی کا امکان ہے، پنجاب کے میدانی علاقوں میں آنے والے دنوں میں دھند کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
                                                                                           
Live بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات