محمد جاوید حنیف خان کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس

جمعہ 29 نومبر 2024 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2024ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں چیئرمین محمد جاوید حنیف خان کی صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (این آئی سی ایل) اور پاکستان ری انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے اندر اہم اصلاحات کے حوالے سے غور کیا گیا جس میں نجی شعبے میں ان کے کردار کو مستحکم کرنے اور عوامی امدادی کوششوں کو بڑھانے پر زور دیا گیا ۔

کمیٹی نے اپنے قانونی فریم ورک میں ترمیم کرنے کے لیے این آئی سی ایل کے اسٹریٹجک منصوبوں کا جائزہ لیا ، جس سے کارپوریشن اپنی خدمات کو وسیع کر سکے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ فوائد فراہم کر سکے ۔ این آئی سی ایل کے سی ای او نے کمپنی کی ٹھوس مالی حیثیت کے بارے میں کمیٹی کو آگاہ کیا، جس میں کمپنی کی آمدنی اور منافع کے بارے میں بتایا گیا ۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے عام لوگوں کے لیے زیادہ سستی اور قابل رسائی بیمہ مصنوعات لانے کے لیے نجی شعبے میں این آئی سی ایل کی توسیع کی اہمیت پر زور دیا ۔اسی طرح پاکستان ری انشورنس کمپنی نے منافع کی ضمانت میں اس کی نمایاں پیشرفت اور ایک مضبوط سرمایہ کاری پورٹ فولیو پر کمیٹی کو بریفننگ دی۔ کمیٹی نے ری انشورنس انڈسٹری میں مسابقت اور جدت طرازی کو فروغ دینے کے لیے نجی شعبے کی شراکت میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا ۔

چیئرمین کمیٹی نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کو توسیع دینے کی تجویز پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ شراکت داری ملک کی سستی انشورنس اور پائیدار امدادی پروگراموں کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے ۔ کمیٹی نے تجویز پیش کی کہ ایسی اصلاحات لے کر آئیں جائیں جس سے این آئی سی ایل اور پی اے کے آر ای کی ترقی ممکن ہو اس کے علاوہ پاکستانی شہریوں کے لیے ایک زیادہ جامع اور ریلیف پر مبنی انشورنس فریم ورک بھی بنایا جائے ۔

اجلاس میں ایم این اے ، فرحان چشتی ، گل اصغر خان ، طاہرہ اورنگزیب ، کرن حیدر جبکہ ڈاکٹر مرزا اختیر بیگ ، ایم این اے نے ورچوئل طور پر اجلاس میں شرکت کی ،وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ،وزارت تجارت،این آئی سی ایل اور پاکستان ری انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔