امریکہ میں پاکستان کے سفیر کی امریکی عوام کو تھینکس گوینگ ڈے پر مبارکباد

ہفتہ 30 نومبر 2024 02:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2024ء) امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے تھینکس گوینگ ڈے پر پاکستان کی جانب سے امریکی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ برسوں میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

(جاری ہے)

امریکی عوام جو گزشتہ سال کی اچھی فصل کی کاشت کی خوشی اور دیگر کامیابیوں کا سالانہ قومی تہوار تھینکس گیونگ' منا رہے ہیں، کے موقع پر سفیر نے ایک پیغام میں کہا کہ تھینکس گیونگ کا یہ تہوار اظہارتشکر ہے جو یقینی طور پر امریکی معاشرے کی ایک نمایاں اور امتیازی خصوصیت کا مظہر ہے جس کی خلوص کے ساتھ تقلید دنیا کے دیگر علاقوں میں بھی کی جانی چاہیے ، انہوں نے امریکہ میں پاکستانیوں کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف امریکہ کی سیاسی،معا شی ، معاشرتی بلکہ پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں بھی ان کا کردار ہے۔

متعلقہ عنوان :