افغان کرکٹر نے ایک دن میں 2 شہروں میں 2 میچ کھیل ڈالے

کرکٹر نے یکم دسمبر کو پہلے شارجہ میں سری لنکا انڈر 19 کیخلاف ملک کی نمائندگی کی، پھر میچ کے بعد تیزی سے ابوظہبی پہنچے جہاں بُلز کیخلاف ٹی 10 لیگ کا میچ کھیلے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 2 دسمبر 2024 13:58

افغان کرکٹر نے ایک دن میں 2 شہروں میں 2 میچ کھیل ڈالے
کابل (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 دسمبر 2024ء ) افغانستان کی انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑی نے کرکٹ میں انوکھا کام کر دکھایا۔ 
افغان کھلاڑی اللہ محمد غضنفر نے 5 دنوں میں 3 شہروں کے اندر 5 میچ کھیلے، اللہ غضنفر ایک میچ کھیل کر دوسرے میچ کے لیے پہنچ جاتے، وہ یواے ای میں جاری انڈر 19 ایشیاء کپ میں افغانستان ٹیم کا حصہ ہیں۔
افغانستان انڈر 19 ٹیم کے ساتھ اللہ غضنفرنے ٹی 10 لیگ میں ابو ظبی ٹیم کی بھی نمائندگی کی، انہوں نے اس دوران ایک دن میں 2 شہروں میں 2 میچ کھیل کر سب کو حیران کر دیا۔

(جاری ہے)

 
کرکٹر نے 27 نومبر کو ابو ظبی کے میدان میں ابو ظہبی اور بریوز کے درمیان ٹی 10 میچ کھیلا جب کہ 29 نومبر کو افغانستان انڈر 19اور بنگلادیش کے درمیان میچ میں حصہ لیا۔ 
اللہ غضنفر 30 نومبر کو ابوظبی میں ٹی 10 لیگ میں واریئرز کےخلاف ان ایکشن ہوئے اور یکم دسمبر کو پہلے شارجہ میں سری لنکا انڈر 19 کے خلاف ملک کی نمائندگی کی، پھر میچ کے بعد تیز رفتاری سے ابوظہبی پہنچے جہاں بُلز کےخلاف ٹی 10 لیگ کا میچ کھیلا۔ 
تاہم کھلاڑی کے ایک ساتھ 2 مختلف ایونٹس کھیلنے پر سوالات اٹھنا شروع ہوگئے جب کہ افغانستان ٹیم نے ابھی اللہ غضنفر کے ایک ساتھ 2 ایونٹ کھیلنے پر کوئی جواب نہیں دیا۔