پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما فہیم الدین شیخ کی وفد کے ہمراہ ایس پی سٹی انویسٹی گیشن فتح محمد شیخ سے ملاقات

مزار قطب عالم شاہ بخاری پر نذرانہ بکس تالے توڑ کر چوری کرنے والے ملزمان کی گرفتاری پولیس کی بہترین کارکردگی ہے،فہیم شیخ

بدھ 4 دسمبر 2024 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2024ء) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما فہیم الدین شیخ کی قیادت میں وفد نے ایس پی سٹی انویسٹی گیشن فتح محمد شیخ سے ملاقات کی ،گزشتہ دنوںقطب عالم شاہ بخاری کے مزارسے چندے کی پیٹیوں کے تالے توڑ کر چوری کے مقدمے میں ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی سٹی فتح محمد شیخ اور ایس آئی او اکبر حسین ،آئی اواختر نواز کو ملزمان کی گرفتاری پر خراج تحسین پیش کیا ، مزار قطب عالم شاہ بخاری کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی کارکردگی قابل ستائش ہے ، وفد میں پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد آفتاب قادری ،کراچی رابطہ کمیٹی کے عامر قادری اور محمد آصف رضا قادری شامل تھے ،اس موقع پر پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنمائوں فہیم الدین شیخ ،محمد آفتاب قادری نے سیدنا قطب عالم شاہ بخاری کے مزار پر چندے کی پیٹیوں کے تالے توڑنے اور چوری کرنے کے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس کی کارکردگی کو سہرایا اور ایس پی انویسٹی گیشن ،فتح محمد شیخ ،ایس آئی او عیدگاہ اکبر حسین ،ایس او عیدگاہ اختر نواز کو اعزازی شیلڈ پیش کی ،اس موقع پر فہیم الدین شیخ نے کہا کہ مزار قطب عالم شاہ بخاری پر نذرانہ بکس تالے توڑ کر چوری کرنے والے ملزمان کی گرفتاری پولیس کی بہترین کارکردگی ہے، جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس انتظامیہ کے ساتھ ہیں ،پولیس کی بروقت کاروائی کے سبب ملزمان کی گرفتاری ممکن ہوئی ہے ،پولیس کی ملزمان کے خلاف کامیاب کاروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،دربارر قطب عالم شاہ بخاری مزار کے چندے کی پیٹیوں کے تالے توڑنے اور چوری کرنے والوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے ،پاکستان سنی تحریک نے جرائم کے خاتمے کیلئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ،ملزمان کی گرفتاری سے مزارات پر چوری کرنیوالوں کے حوصلے پست ہونگے ،پولیس کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے کردار مثالی ہے ،محکمہ اوقاف چوری میں ملوث ملازمین کے خلاف سخت محکمہ ذاتی کاروائی عمل میں لائے ،مزارات کے چندے کی پیٹیوں کی حفاظت اور ہر15روز میں چندہ بکس کھولے جائیں تاکہ مزارات کے چندہ بکسوں سے چوری کو روکا جاسکے ،مزارات سے چوری جیسے فعل اور خرافات کے خاتمے کیلئے متعلقہ اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :