ٹرمپ نے پروفیسرمائیکل فول کینڈر کو نائب وزیرخزانہ منتخب کرلیا

جمعرات 5 دسمبر 2024 17:08

ٹرمپ نے پروفیسرمائیکل فول کینڈر کو نائب وزیرخزانہ منتخب کرلیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2024ء)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میری لینڈ یونیورسٹی کے پروفیسر مائیکل فول کینڈر کو نائب وزیر خزانہ نامزد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے انکے انتخاب کے بعد اپنے ٹرتھ سوشل پر پوسٹ میں کہا کہ ہمارا امریکا فرسٹ ایجنڈا اب وہ چلائیں گے۔مائیکل فول کینڈر ممتاز ماہر معاشیات اور پالیسی پریکٹیشنر ہیں۔ٹرمپ نے گیل سلیٹر کو اینٹی ٹرسٹ ڈویژن کے لیے نائب اٹارنی جنرل منتخب کر لیا۔اس سے قبل نومنتخب صدر ٹرمپ نے اپنے داماد جیرڈ کشنر کے والد چارلس کشنر کو فرانس میں امریکی سفیر مقرر کردیا۔

متعلقہ عنوان :