وزیراعظم محمد شہباز شریف اور آسٹریا کے چانسلر کا تجارت، سرمایہ کاری، سیاحت، تعلیم، آئی ٹی اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار
پیر 16 فروری 2026 23:42
(جاری ہے)
وزیراعظم نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔
بعد ازاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی سید طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی شریک تھیں۔دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور دوستانہ تعلقات کا ذکر کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے اقتصادی تعاون، تجارت و سرمایہ کاری، سیاحت، مہمان نوازی، تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی، صحت، انسانی وسائل کی ترقی اور افرادی قوت سمیت مختلف شعبوں میں قریبی تعاون کو فروغ دیں گے۔ اس سلسلے میں دونوں فریقین نے زیرِ غور مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا۔ملاقات میں علاقائی اور عالمی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور امن و سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے، تنازعات کے پرامن حل، پائیدار ترقی، ماحولیاتی اقدامات اور انسانی حقوق کے تحفظ و فروغ کے ضمن میں اقوامِ متحدہ کے مرکزی کردار پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے کثیرالجہتی نظام سے اپنی مشترکہ وابستگی کا اظہار کیا اور ایک دوسرے کی حمایت کو سراہتے ہوئے عالمی برادری کے ساتھ مل کر اقوامِ متحدہ کے نظام کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیرِ اعظم اور آسٹریا کے وفاقی چانسلر نے قابلِ تجدید توانائی، توانائی کی بچت، صنعتی پیداوار و تعمیرات، آئی ٹی، ٹیکسٹائل، آلات جراحی، چمڑے اور کھیلوں کے سامان، صحت، سیاحت و مہمان نوازی اور خوراک و زرعی صنعتوں سے وابستہ آسٹریا اور پاکستان کی سرکردہ کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کے فورم کی مشترکہ صدارت بھی کی۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان حکومتی سطح پر (جی ٹو جی)، حکومت و کاروباری شعبے کے درمیان (جی ٹو بی) اور کاروباری شعبوں کے درمیان (بی ٹو بی) روابط کو موجودہ پلیٹ فارمز کے مؤثر استعمال کے ذریعے مزید وسعت دی جائے گی۔ وزیرِ اعظم نے آسٹریا کی کاروباری برادری اور کمپنیوں کو رواں سال اپریل میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والے یورپی یونین-پاکستان بزنس فورم میں شرکت کی دعوت دی۔وزیرِ اعظم نے دورے کے دوران بامعنی اور نتیجہ خیز ملاقاتوں پر وفاقی چانسلر کا شکریہ ادا کیا جو دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت فراہم کریں گی۔ انہوں نے وفاقی چانسلر کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔\932مزید اسلام کی خبریں
-
مدینہ عجائب گھر میں پیغمبرِ اسلام کی زندگی کے پہلوں سے متعلق نوادرات کی نمائش
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور قطر کے وزیر مملکت برائے بیرونی تجارت ڈاکٹر احمد بن محمد السید کا پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کو مزید وسعت دینےکے مشترکہ عزم کا اعادہ
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور آسٹریا کے چانسلر کا تجارت، سرمایہ کاری، سیاحت، تعلیم، آئی ٹی اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار
-
داتا دربار میں روزانہ ’’کشف المحجوب درس‘‘ کا آغاز ہوگیا‘ ڈاکٹراحسان بھٹہ
-
صدر زرداری سے صومالیہ کے وزیرِ داخلہ کی ملاقات، سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لئے ویزا ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط
-
سی ڈی ایف کی نوٹیفکیشن پرپروپیگنڈا کیا گیا، ترجمان پاک فوج
-
بھارت نے اپنے مفادات کیلئے افغانستان کا انتخاب کیا، شہریار آفریدی
-
ٹرمپ کا غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ جلد ہونے کا دعوی
-
پی ٹی آئی کے مزید 28 اراکین اسمبلی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی، تعداد 47 ہوگئی
-
محمد حنیف عباسی کا ریلوے کے گریڈ 1 تا 4 کے ملازمین ملازمین کے کوارٹرز کی خستہ حالی پر نوٹس
-
ایسا پلیٹ فارم چاہتے ہیں، جہاں معاملات پر غور ،مجموعی سیاسی حل سامنے آئے، مولانا فضل الرحمن
-
دختررسولؐ، خاتون جنت سیّدہ فاطمة الزھراؓکا یوم وصال 6 دسمبر کوعقیدت واحترام سے منایاجائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.