وزیراعظم محمد شہباز شریف اور قطر کے وزیر مملکت برائے بیرونی تجارت ڈاکٹر احمد بن محمد السید کا پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کو مزید وسعت دینےکے مشترکہ عزم کا اعادہ
منگل 24 فروری 2026 17:47
(جاری ہے)
ڈاکٹر احمد بن محمد السید پاکستان-قطر جوائنٹ بزنس ٹاسک فورس کے چیئرمین بھی ہیں۔
ملاقات کے دوران انہوں نے دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کا جائزہ لیا اور پاکستان قطر تعلقات میں بڑھتی ہوئی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے دوطرفہ تجارتی حجم کو بڑھانے اور قطر کو پاکستان کی برآمدات خاص طور پر زرعی مصنوعات، کھانے پینے کی اشیاء اور ویلیو ایڈڈ اشیاء کی برآمدات کو متنوع بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔دونوں فریقین نے پاکستان- قطر مشترکہ وزارتی کمیشن کے چھٹے اجلاس کے فالو اپ پر تبادلہ خیال کیا اور طے شدہ فیصلوں پر عمل درآمد کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم نے پاکستان کی سرمایہ کار دوست اصلاحات اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو آسان بنانے میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر احمد بن محمد السید نے اقتصادی تعاون کو وسعت دینے اور دونوں ممالک کے درمیان نجی شعبے اور کاروباری روابط کو مضبوط بنانے میں قطر کی دلچسپی کا اعادہ کیا۔دونوں فریقین نے رمضان المبارک کے دوران دونوں ممالک کے متعلقہ حکام پر مشتمل ٹاسک فورس کا اجلاس بلانے پر بھی اتفاق کیا جس میں پاکستان میں قطری سرمایہ کاری کے لیے ٹھوس سرمایہ کاری کی تجاویز پر تبادلہء خیال جائے گا۔ملاقات میں پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے مشترکہ عزم پر زور دیا گیا۔\932مزید اسلام کی خبریں
-
مدینہ عجائب گھر میں پیغمبرِ اسلام کی زندگی کے پہلوں سے متعلق نوادرات کی نمائش
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور قطر کے وزیر مملکت برائے بیرونی تجارت ڈاکٹر احمد بن محمد السید کا پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کو مزید وسعت دینےکے مشترکہ عزم کا اعادہ
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور آسٹریا کے چانسلر کا تجارت، سرمایہ کاری، سیاحت، تعلیم، آئی ٹی اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار
-
داتا دربار میں روزانہ ’’کشف المحجوب درس‘‘ کا آغاز ہوگیا‘ ڈاکٹراحسان بھٹہ
-
صدر زرداری سے صومالیہ کے وزیرِ داخلہ کی ملاقات، سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لئے ویزا ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط
-
سی ڈی ایف کی نوٹیفکیشن پرپروپیگنڈا کیا گیا، ترجمان پاک فوج
-
بھارت نے اپنے مفادات کیلئے افغانستان کا انتخاب کیا، شہریار آفریدی
-
ٹرمپ کا غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ جلد ہونے کا دعوی
-
پی ٹی آئی کے مزید 28 اراکین اسمبلی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی، تعداد 47 ہوگئی
-
محمد حنیف عباسی کا ریلوے کے گریڈ 1 تا 4 کے ملازمین ملازمین کے کوارٹرز کی خستہ حالی پر نوٹس
-
ایسا پلیٹ فارم چاہتے ہیں، جہاں معاملات پر غور ،مجموعی سیاسی حل سامنے آئے، مولانا فضل الرحمن
-
دختررسولؐ، خاتون جنت سیّدہ فاطمة الزھراؓکا یوم وصال 6 دسمبر کوعقیدت واحترام سے منایاجائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.