مدینہ عجائب گھر میں پیغمبرِ اسلام کی زندگی کے پہلوں سے متعلق نوادرات کی نمائش

منگل 21 اپریل 2026 15:44

مدینہ عجائب گھر میں پیغمبرِ اسلام کی زندگی کے پہلوں سے متعلق نوادرات ..
مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2026ء) مدینہ کے گورنر اور مدینہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین شہزادہ سلمان بن سلطان نے مسجدِ نبویؓ کے جنوب میں واقع الصافیہ میوزیم اور پارک کی عمارت میں خیر الخلق میوزیم کا افتتاح کیا۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ میوزیم علم اور ٹیکنالوجی کو یکجا کرنے والا ایک اہم تعلیمی مقام ہے۔عجائب گھر کے دورے میں شہزادہ سلمان نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی کے پہلوں کو سامنے لانے والی نمائشیں اور ٹیکنالوجیز اور کئی سمعی و بصری پریزنٹیشنز دیکھیں۔

افتتاحی تقریب کے دوران حاضرین نے میوزیم پر ایک پریزنٹیشن دیکھی جس کے بعد سمایا انویسٹمنٹ کمپنی کے سی ای او فواز المحرِج نے تقریر کی۔انہوں نے کہا، عجائب گھر ایک جدید تعلیمی تجربہ پیش کرتا ہے جو زائرین کے لیے تاریخ دریافت کرنا اور نبوت کی اقدار کے بارے میں جاننا ممکن بناتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ثقافتی اقدامات اور مدینہ کی ترقی اور کمیونٹی کا معیارِ زندگی بہتر کرنے کی کوششوں میں معاونت پر شہزادہ سلمان کا شکریہ ادا کیا۔

المحرِج نے مدینہ کے میئر اور مدینہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او فہد البلیہی کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس منصوبے کی نگرانی کی اور اس بات کو یقینی بنایا کہ یہ ایک ثقافتی نشان کے طور پر کام کرے جو مسجدِ نبویؓ میں آنے والوں کے تجربے کو تقویت بخشے۔اس سال کے شروع میں شہزادہ سلمان نے علی خطاہ منصوبے کا بھی افتتاح کیا جو زائرین کے لیے مکہ سے مدینہ منورہ تک پیغمبر کی ہجرت کے راستے کا سراغ لگانا ممکن بناتا ہے۔

یہ منصوبہ اس موقع کی تاریخی اہمیت کو نمایاں کرتا، پیغمبر کی سیرت سے آگاہی کو فروغ دیتا اور اس راستے میں پائیدار ثقافتی اور اقتصادی ترقی کی معاونت کرتا ہے۔شہزادہ سلمان نے اس بات پر زور دیا کہ یہ منصوبہ مقدس مقامات کی خدمت کرنے اور زائرین کے تجربے کو بہتر کرنے کے لیے مملکت کی قیادت کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا، یہ ایمان، علم اور ترقی کو مربوط اور اسلام کی انصاف، رحم، رواداری، اور بقائے باہمی کی اقدار کو ظاہر کرنے کے ساتھ اسلامی دنیا کے قلب کے طور پر مملکت کے کردار کو تقویت دیتا ہے۔