سکواش کے عظیم قومی کھلاڑی جہانگیر خان کی سالگرہ منگل کو منائی گئی

منگل 10 دسمبر 2024 17:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2024ء) سکواش کے عظیم قومی کھلاڑی جہانگیر خان کی سالگرہ منگل 10 دسمبر کو منا ئی گئی ۔ شہرہ آفاق کھلاڑی 10 دسمبر 1963 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 6 مرتبہ سکوائش کی عالمی چیمپئن شپ جیتی اور 10 مرتبہ برٹش اوپن ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

جہانگیر خان نے مسلسل 555 انٹرنیشنل میچز میں ناقابلِ شکست رہنے کا ایسا ریکارڈ قائم کیا جس کو توڑنے سے متعلق کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔

سکواش کے کھیل میں بہترین خدمات کے اعتراف میں جہانگیر خان کو حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا اور جہانگیر خان آج بھی عالمی سکواش فیڈریشن کے اعزازی صدر ہیں۔جہانگیر خان کی سالگرہ کے موقع پر سکوئش اور ملک کیلئے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔