امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانا اور عوام کی جان و مال کی تحفظ پولیس کا فرض ہے،ایس ایس پی محمد حسنین وارث

منگل 10 دسمبر 2024 22:00

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2024ء)امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانا اور عوام کی جان و مال کی تحفظ پولیس کا فرض ہے پولیس محدود وسائل میں رہ کر بھی اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سر انجام دے رہی ہے ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی ضلع اوستہ محمد ، حسنین وارث نے اپنے آفس میں صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوان گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے جبکہ سٹی میں پولیس گشت کو بھی بڑھایا گیا ہے پولیس کی ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ علاقے میں امن و امان کی صورت حال بہتر رہے تاکہ عوام سکون سے اپنا کارو بار کر سکیں انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کسی قسم کے رعایت کے مستحق نہیں ہیں شہریوں کا بھی فرض ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ مل کر جرائم کا خاتمہ کیا جا سکے انشاء اللہ ضلع اوستہ محمد کو امن و امان کے حوالے سے مثالی ضلع بنائیں گے ایس ایس پی حسنین وارث سے ملاقات کرنے والے صحافیوں کے وفد میں محمد رفیق پندرانی سلیم ابڑو محمد حنیف بلوچ ذوالفقار علی کھوسہ ریاض احمد عمرانی نور احمد جمالی اور سونا خان جمالی شامل تھے۔