حکومت پنجاب کسانوں کی فلاح و بہبود کےلئے تاریخ ساز اقدامات کر رہی ہے،پارلیمانی سیکرٹری اجمل خان چانڈیہ

بدھ 11 دسمبر 2024 19:34

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت کسانوں میں ٹریکٹر تقسیم کرنے کے حوالے سے ضلع کونسل ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اجمل خان چانڈیہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابدہ فرید اور ایم پی اے عون حمید ڈوگر سمیت کسانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اجمل خان چانڈیہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے قلیل مدت میں کئی منصوبہ جات شروع کیے گئے جن میں سولر پینل کی فراہمی،گرین ٹریکٹر سکیم،کسان کارڈ،لائیو سٹاک کارڈ حکومت کی بہترین کارکردگی کا عملی ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں کی فلاح و بہبود کےلئے تاریخ ساز اقدامات کر رہی ہےجس سے کسان بھرپور استفادہ اٹھا رہے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا حبیب الرحمٰن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق محکمہ زراعت کی جانب سے کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف منصوبہ جات پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔گرین ٹریکٹر پروگرام کا تمام پراسس شفاف انداز میں بذریعہ آن لائن کیا گیا۔\378