
تمباکونوشی کے تدارک کےلئے ایبٹ آباد اور ہری پور میں ہنگامی بنیادوں پر آگاہی سیشن اور سٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگز کا انعقاد
بدھ 11 دسمبر 2024 20:44
(جاری ہے)
اس موقع پر پروجیکٹ کوآرڈینیٹر برائے ٹوبیکو کنٹرول سیل خیبر پختونخوا محمد اجمل شاہ نے الیکٹرانک سیگریٹ،نیکوٹین پائوچز اور تمباکو نوشی سے انسانی صحت پر پڑنے والے برے اثرات اور پاکستان میں شرح اموات پر تفصیلی بریفنگ دی،محمد اجمل شاہ نے تمباکو کنٹرول اور اس کی تشہیر کی ممانعت کے حوالے سے قومی و صوبائی سطح پر بنائے جانے والے قوانین کا بھی تفصیلی ذکر کیا۔
اجلاس کے شرکاء نے اپنی اپنی تجاویز بھی پیش کیں اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمباکو نوشی کی روک تھام کے حوالے سے پشاور،ہری پور اور ایبٹ آباد کے علاوہ صوبے کے دیگر اضلاع تک اس دائرہ بڑھایا جائے۔ ضلعی فوکل پرسن ثناء فاطمہ نے تمباکو کنٹرول سیل کی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں سراہا اور آئندہ آنے والے دنوں میں ایبٹ آباد کے اندر تعلیمی اداروں اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ آگاہی سیشن کرنے کے لیے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری اولین ترجیح نئی نسل اور نان سموکرز کو اس لعنت سے دور رکھ کر ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل ہے جس کے لیے اگر تمام سٹیک ہولڈرز نیک نیتی کے ساتھ کام کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم مستقبل قریب میں اس لعنت سے چھٹکارہ نہ پا سکیں۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں سیلاب سے اموات 100 سے تجاوز کر گئیں
-
پنجاب میں سیلاب سے 101 اموات، 4 ہزار700 دیہات اور 45 لاکھ 70 ہزار افراد متاثر
-
سیلاب کے دوران مریم نواز ایک ماں اور بہن کی طرح اپنے فرائض ادا کررہی ہیں‘ عظمیٰ بخاری
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں بڑی پیشرفت ‘فرد جرم کی تاریخ مقرر
-
ڈی جی آئی ایس پی آر کا فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ ،طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی نشست کی
-
لاہور میں سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک
-
پاک چین کمپنیوں نے ملکر پاکستان میں 2 اور 3 پہیوں والی الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری شروع کرد ی
-
اربن فلڈنگ پر قابو پانے کے لیے نیا لائحہ عمل اور پالیسی بنانے کا فیصلہ
-
ہری پور،شادی شدہ خاتون سے مبینہ طور پر 5 افراد کی اجتماعی زیادتی
-
عجیب بات ہے جن لاپتا افراد کو حکومت دہشتگرد کہتی رہی اب انکو پیسے دے رہی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
-
آئی ایم ایف مذاکرات، ایف بی آر کو 2ہفتوں میں 1100ارب اکٹھے کرنے کا چیلنج درپیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.