ضلعی انتظامیہ مردان کی سکولوں وکالجوں کےقریب شیشہ ودیگر ممنوعہ سموکنگ مواد کی فروخت کے خلاف کار وائی، متعدددکاندارگرفتار

جمعرات 12 دسمبر 2024 16:28

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2024ء) ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی ہدایت پر ضلع بھر میں سکولوں اور کالجوں کے قریب میگامارٹس اور دکانوں پر شیشہ اور دیگر ممنوعہ سموکنگ مواد کی فروخت کے خلاف کارروائی کی گئی۔ڈپٹی کمشنر مردان کےدفتر سے جاری بیان کے مطابق عوامی شکایات پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نتاشہ سمبل کاکاخیل نے مختلف میگامارٹس اور دکانوں کا معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس دوران دکانوں سے ممنوعہ شیشہ اور سموک فلیورز برآمد کیے گئے اورمتعدد ملوث دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ضبط شدہ مواد کو تجزیے کے لئے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے، رپورٹ موصول ہونے کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرعظمت وزیرنے اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کو غیر صحت بخش اور نقصان دہ مواد سے بچانے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے اور قانون کی خلاف ورزی کرنےوالوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ اس کارروائی کا مقصد نوجوان نسل کو محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :