دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے زیرِ اہتمام فیضانِ مدینہ ملک کالونی میں ایک عظیم الشان حسنِ قراءت جائزہ اجتماع کا انعقاد ہوا

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی جمعرات 12 دسمبر 2024 17:37

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 دسمبر2024ء)دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے زیرِ اہتمام فیضانِ مدینہ ملک کالونی نواب شاہ میں ایک عظیم الشان حسنِ قراءت جائزہ اجتماع کا انعقاد ہوا۔ یہ تقریب نواب شاہ ڈویژن کے مدارس کے طلباء کے درمیان فائنل مقابلہ تھا، جس سے قبل کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل کے مراحل کامیابی سے مکمل کیے گئے تھے۔

اس پُروقار تقریب میں نواب شاہ، ٹنڈوآدم، سانگھڑ، سکرنڈ، بھریا روڈ، اور پڈعیدن کے طلباء نے بھرپور شرکت کی اور اپنی بہترین قراءت کا مظاہرہ کیا۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔

(جاری ہے)

مقابلے میں شرکت کرنے والے طلباء نے تلاوت، حدر ،اور منزل میں اپنی خوبصورت آوازوں اور مہارت کا مظاہرہ کیا، جسے حاضرین نے بڑی توجہ اور عقیدت کے ساتھ سماعت کیا ۔

فائنل میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء احمد رضا عطاری (ٹنڈوآدم)، محمد فہیم عطاری (بہار مدینہ نواب شاہ)محمد جاوید عطاری (سفینہ مسجد سانگھڑ)سے تھے تقریب کے مہمانِ خصوصی دعوتِ اسلامی نواب شاہ کے ڈسٹرکٹ نگران محمد کامران عطاری ڈویژن مدارس المدینہ کے نگران اور میڈیا ڈپارٹمنٹ نواب شاہ ڈویژن کے نگران بھی موجود تھے ،اسموقع پر پوزیشن ہولڈرز طلباء کو مہمانِ خصوصی نے شیلڈز پیش کی

متعلقہ عنوان :