
فیصل آباد ڈویژن کو تمباکو نوشی سے پاک ڈویژن بنانے کے لئے کمشنر آفس میں ڈویژنل عملدرآمد کمیٹی برائے انسداد تمباکو نوشی کا دوسرا اجلاس
جمعرات 12 دسمبر 2024 22:43
(جاری ہے)
انہوں نے تمباکو نوشی کے قوانین کی سرعام خلاف ورزی پر تنویر طارق سوشل ویلفیئر آفیسر کو معطل اورپیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کر کے رپورٹ کمشنر آفس میں جمع کرانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے ڈپٹی کمشنرز سے پچھلے چھ ماہ کی کارکردگی پر رپورٹ طلب کی اور کہا کہ اپنے ضلع کے مجسٹریٹ کو تمباکو نوشی کے قوانین پر فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کریں ۔ تمباکو نوشی سے پاک عوامی مقام کا آغاز کمشنر آفس فیصل آباد سے کر دیا گیاہے جبکہ کمشنر فیصل آباد ڈویژن نے تمام دفاتر میں ایش ٹرے فری پالیسی کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کو تمباکو نوشی سے پاک شہر بنانے کے لئے عوامی مقامات،پبلک ٹرانسپورٹ اور ہوٹلز و ریسٹورنٹس میں انسداد تمباکو قوانین کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے۔خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مقامات پر قوانین کا سختی سے نفاذ ضروری ہے۔ ایجوکیشن اتھارٹیز اور ڈائریکٹر کالجزتمام سکولوں کالجوں سی50 میٹر میں موجود دکانوں کا ڈیٹا کمشنر آفس کو فراہم کریں اور بچوں میں تمباکو کے خلاف تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے تقریری و تحریری مقابلے کا اہتمام کرائیں۔محمد آفتاب احمد وزارت قومی صحت نے آئندہ کے لائحہ عمل سے شرکاء اجلاس کو اعتماد میں لیا۔انہوں نے کمشنر آفس کی انسداد تمباکو اور تمباکو کے دھویں سے پاک شہر بنانے کے لئے جاری کاوشوں کو سراہا جس کی وجہ سے پاکستان عالمی ادارہ صحت کے علاقائی ملکوں میں سر فہرست ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد افراد سالانہ تمباکو نوشی کی وجہ سے لقمہ اجل بن جاتے ہیں اور 1200 پاکستانی بچے جن کی عمر 6 سے 15 سال کے درمیان ہے روازانہ تمباکو نوشی شروع کرتے ہیں جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔ حکومت پاکستان کو نہ صرف نئے آنے والوں کا راستہ روکنا ہے بلکہ تمباکو نوشی کرنے والوں کو اس لعنت سے چھٹکارے کے لئے ان کی مدد کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزارت قومی صحت پاکستان، فیصل آباد ڈویژن انتظامیہ کے ساتھ مل کر تمباکو نوشی کے خاتمے اور تمباکو نوشی سے پاک شہر بنانے تک اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمباکو سے پاک آئندہ نسلوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈپٹی کمشنرفیصل آباد کیپٹن(ر)ندیم ناصر کے علاوہ دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔صادق الحسن کوآرڈینیٹر برائے انسداد تمباکو نوشی فیصل آباد ڈویژن سمیت ٹریفک پولیس ، کالجز ، سیکرٹری آر ٹی اے،ڈائریکٹر ہیلتھ آفس،ضلع کونسل،سوشل ویلفیئر،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن و ہیلتھ اتھارٹی کے افسران موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
مریدکے،سی سی ڈی پولیس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ہلاک ہو گیا
-
ایس آئی ایف سی کے 2برس، ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور برآمدات میں نمایاں اضافہ
-
190ملین پانڈ کیس، شہزاد اکبر کا کرپشن میں مرکزی کردار ثابت ہوگیا
-
ذوالفقار علی بھٹو جونیئرکا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان
-
پولیس نے حمیرا اصغر کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ سے ڈیٹا حاصل کرلیا
-
جلائو گھیرا ئومقدمات میں اعجاز چوہدری کی ضمانت درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی قیادت میں محکمہ تحفظِ نباتات میں اصلاحات اور سخت کارروائیوں کا آغاز
-
جنگی حیات کے تحفظ کے لئے قوانین کا سختی سے نفاذ کیا جائیگا، مصدق ملک
-
ساہیوال ، دوست نے قرض واپسی کے تقاضے پردوست کو زہردے کرہلاک کردیا، مقدمہ درج
-
لاہور میں نیلاگنبدکے علاقے میں زیرزمین پارکنگ پلازہ بنے گا
-
پی ٹی آئی صرف فساد کی چمپئن ، سرکاری فنڈز کو تحریک میں جھونکنے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں‘عظمی بخاری
-
کے پی حکومت کا قافلہ پنجاب اسمبلی سے نکالے گئے نمائندوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ہے، علی امین گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.