آسٹریلوی فاسٹ بولرجوش ہیزل ووڈ ایک مرتبہ پھر فٹنس مسائل سے دوچار

بھارت کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز جوش ہیزل ووڈ پنڈلی کی تکلیف کا شکار ہوئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 17 دسمبر 2024 14:12

آسٹریلوی فاسٹ بولرجوش ہیزل ووڈ ایک مرتبہ پھر فٹنس مسائل سے دوچار
برسبین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 دسمبر 2024ء ) آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ ایک بار پھر فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے۔ 
تفصیلات کے مطابق انڈیا کے خلاف ٹیسٹ کے چوتھے روز جوش ہیزل ووڈ پنڈلی کی تکلیف کا شکار ہوئے۔ 
کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جوش ہیزل ووڈ کا اسکین کرا لیا گیا ہے۔ اسکین کی روشنی میں ان کی سیریز میں مزید شرکت کے حوالے سے فیصلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

 
یاد رہے کہ جوش ہیزل ووڈ فٹنس مسائل کے باعث انڈیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیلے تھے۔ جوش ہیزل ووڈ کا ایم سی جی میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ کھیلنا مشکوک ہوگیا۔ 
دوسری جانب ٹیم مینجمنٹ کو ان فارم اسکاٹ بولینڈ کی جگہ جوش ہیزل ووڈ کو کھلانے پر تنقید کا سامنا ہے۔                                                                                                                                    

متعلقہ عنوان :