
اکیڈمیاں گلوبل ویلج میں رہتے ہوئے تمام اقوام و زبانوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیں ،گورنر بلوچستان کا تقریب حلف برداری سے خطاب
منگل 17 دسمبر 2024 17:29
(جاری ہے)
گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے پشتو اکیڈمی کوئٹہ کی کابینہ و مجلس عملہ سے حلف لیا۔
انہوں نے نئی کابینہ و مجلس عملہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے پشتو اکیڈمی کی تقریب حلف برداری میں شرکت قابل فخر ہے، مادری زبان تخلیق و تحقیق کا وسیلہ ہے، مادری زبانوں میں علم و ادب کا ذخیرہ ہے ترجمہ و ڈیجیٹل ریکارڈ محفوظ رکھنے کیلئے الگ ٹیم بنائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم گلوبل ویلج میں رہتے ہوئے تمام اقوام و زبانوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیں اور ایک نئی دنیا کی تشکیل کریں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بہت سی زبانیں بولی جاتی ہے پاکستان میں سندھیوں نے زبان کی زیادہ خدمت کی ہے ہمیں بھی مل کر زبان و ادب کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ عدالت کی جانب سے ایم پی ایز کے خصوصی فنڈز بند ہیں البتہ ان کی کوشش ہے کہ اکیڈمیوں کے ٹرانسپورٹ کےلئے فنڈز منظور کرائیں ۔ زبان کی بنیاد پر تعصب سے نکل کر آگے بڑھنا چاہیے یہ خوش آئند ہے کہ برائیوی اکیڈمی کا افتتاح خان شہید نے کیا تھا۔ زبان کوسب سے زیادہ سپورٹ علم و ادب والے کررہے ہیں ان کی خدمات ناقابل بیان ہے جن پر ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکلات کا ادراک ہے کوشش ہے کہ ان کو حل کیا جائے۔ پشتو اکیڈمی کوئٹہ کے چیئرمین ڈاکٹر رحمت نیازی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اکیڈمی ہماری زبان، کلچر و ثقافت کے فروغ کیلئے بنی ہے یہ نہ میری ذاتی اکیڈمی ہے نہ کسی اور کی ہے۔ پشتو اکیڈمی علمی اکیڈمی ہے جس مقصد کیلئے اس اکیڈمی کا قیام عمل میں آیا ہے ہمیں وہ مقصد حاصل کرنا ہے علم کے حصول و تحقیق ہی اصل مقصد ہے۔ ان کی کوشش ہے کہ جب مدت پوری ہو تو اکیڈمی کا ماحول تبدیل ہو۔ پروفیسر عبد الکریم بریالئی نے نئی کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اکیڈمی ڈھائی ہزار سال قبل کا لفظ ہے جہاں لوگ اہل علم بیٹھ کر تحقیق کرتے ہیں اور علم کے فروغ کیلئے کام کرتے ہیں۔ امید ہے کہ نئی کابینہ پشتو زبان کی ترقی و ترویج کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گی۔ 1971 میں خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی نے اس اکیڈمی کا افتتاح کیا تھا اس اکیڈمی کیلئے پہلا چندہ گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل کے والد نے دیا تھا۔ ہر مادری زبان قابل احترام ہے۔ موجودہ چیف جسٹس کے توسط سے تمام زبانوں کی اکیڈمیوں کیلئے برابر فنڈز مختص کئے۔ انہوں نے گورنر و وزیر تعلیم سے اپیل کی کہ اکیڈمیوں کیلئے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کیا جائے۔ پشتو اکیڈمی کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری نقیب احساس نے کہا کہ پشتو اکیڈمی کو قیام میں آئے 54 سال ہوئے ہیں نئی کابینہ کا انتخاب 3 سال کےلئے ہوتا ہے جس کا مقصد پشتو زبان کی ترویج و اشاعت کو ممکن بنانا ہے۔ ان سرگرمیوں کو مزید سہل بنانے کیلئے وسائل کی ضرورت ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ خواتین بھی ادب کے شعبے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر پشتو اکیڈمی کوئٹہ کے چیئرمین ڈاکٹر رحمت نیازی نے گورنر بلوچستان کو پشتون ثقافتی پگڑی اور بشیر احمد کاکڑ نے صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی کو پشتون ثقافتی شال پہنائی جبکہ محمد ہاشم غلزئی نے ڈاکٹر رحمت نیازی کو پگڑی پہنائی۔مزید قومی خبریں
-
پاکستانی ٹی وی چینلز پر بھارتی پابندیاں شرمناک عمل ہے، شرجیل میمن
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کراچی میں تنخواہ کی ادائیگی کیلئے ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا
-
گورنر سندھ کی ترکیہ میں حضرت ابو ایوب انصاری کے مزار پر حاضری
-
ہمارے محنت کش ہی ہماری معیشت اور قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،بلاو ل بھٹو زرداری
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا نسٹ میں ٹیکا کے تعاون سے جدید اناطولو کریئیٹر لیب کا افتتاح
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یوم مزدورکے موقع پر پیغام
-
وزیرداخلہ کا جناح سکوائرمری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ ، شاہین چوک مارگلہ روڈ اورفیض آباد انٹرچینج کا معائنہ کیا
-
محنت کش قوم کے محسن ہیں ان کا وقار اور خوشحالی ہماری اجتماعی ترقی کی اساس ہے،چیئرمین سینیٹ
-
ملک کے دور دراز علا قوں کے عوام کو انصاف فرا ہم کر نے کی کو شش کر رہے ہیں، وفاقی محتسب اعجازاحمد قریشی کی ڈیرہ غا زی خان میں علا قا ئی دفتر کے افتتا ح کے مو قع پر گفتگو
-
بہن پر تشدد کیوں کیا سالے نے ڈنڈے برسا کر بہنوئی کو جان سے مار دیا
-
جمہوریت اور بحالی جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کے وکلاء کی تاریخی جدوجہد اور قربانیاں ہیں، نیئرحسین بخاری
-
سپریم کورٹ ، طلباء یونینز کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.