خلیفہ اوّل سیدنا ابوبکر صدیقؓ کا یوم وفات 25 دسمبر کو انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائیگا

جمعرات 19 دسمبر 2024 17:39

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2024ء) خلیفہ اوّل سیدنا ابوبکر صدیقؓ کا یوم وفات 22 جمادی الثانی بمطابق 25 دسمبر کو انتہائی عقیدت و احترام سے مناتے ہوئے شان ابوبکر جلوس، جلسہ صدیق اکبر،خلیفہ اول سیمینار اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں خلیفہ اول ،سیدنا حضرت ابوبکر صدیقؓ کے فضائل و مناقب ، سیرت و کردار اور ان کے سنہرے کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو زبردست اظہار عقیدت پیش جائے گا اس موقع پر یومِ صدیق اکبرؓ کے حوالہ سے 22 جمادی الثانی کو سرگودھا شہر میں دن 2 بجے مرکزی عید گاہ سے جلوس عظمت صدیق اکبر نکالا جائے گا جس کی قیادت صوبائی اور مقامی علماء و مشائخ کریں گے۔

(جاری ہے)

اس دن ریڈیوٹی وی اور دیگر ذرائع ابلاغ پر خصوصی پروگرام نشر کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :