ظہور پیلس کی تقسیم کا کیس لٹک گیا

فریقین کی عدم دلچسپی اور سٹے پر بحث نہ کرنے کی وجہ سے کیس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی

Shahid Bashir Kamboh شاہد بشیر کمبوہ جمعرات 19 دسمبر 2024 17:41

گجرات(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 دسمبر 2024) ظہور پیلس کی تقسیم کا کیس لٹک گیا فریقین کی عدم دلچسپی اور سٹے پر بحث نہ کرنے کی وجہ سے کیس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی،سول جج گجرات شیر حسن پرویز نے گزشتہ روز ظہور پیلس تقسیم کیس کی سماعت کی فریقین کی طرف سے سٹے کی درخواست پر بحث نہ ہونے کی وجہ سے کیس میں ڈیڑھ ماہ سے زائد کی تاریخ ڈالتے ہوئے کیس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی کردی گزشتہ سماعت پر فریقین میں راضی نامہ نہ ہونے کی وجہ سے سٹے پر بحث کےلیے تاریخ مقرر ہوئی تھی لیکن ایک سال گزرنے کے باوجود ابھی تک عارضی سٹے کے کنفرم ہونے یا خارج ہونے کافیصلہ نہ ہوسکا اب آئندہ پیشی پر سٹے کی درخواست پر بحث ہوگی جبکہ چوہدری شفاعت حسین کے جواب دعوی کے رائٹ کلوز ہونے کے خلاف دائر اپیل کی سماعت کل 19 دسمبر کو ایڈیشنل سیشن جج گجرات شاہد صادق کریں گے اپیل میں عدالت نے چوہدری شجاعت حسین کو اصالتا طلب کررکھا ہے

متعلقہ عنوان :