اربازخان والدین کے ہمراہ سابق اہلیہ ملائیکہ کے ریسٹورنٹ پہنچ گئے

جمعرات 19 دسمبر 2024 22:51

اربازخان والدین کے ہمراہ سابق اہلیہ ملائیکہ کے ریسٹورنٹ پہنچ گئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2024ء)بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل ملائیکہ اروڑا کے نئے ریسٹورنٹ میں سابق شوہر ارباز خان اہل خانہ کے ہمراہ لنچ کرنے پہنچ گئے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارباز خان کے بیٹے ارہان خان اور سہیل خان کے بیٹے نروان خان اپنے دادی دادا کو سہارا دیتے ہوئے انہیں ریسٹورنٹ کی سیڑھیاں چڑھا رہے ہیں۔ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے ارباز خان کی اہلیہ شوری خان کی غیر موجودگی پر سوالات اٹھائے جبکہ بھارتی میڈیا میں اس معاملے پر بحث جاری ہے۔دوسری جانب مداحوں کی جانب سے ارہان خان اور نروان خان کو دادا اور دادی کا بیحد خیال رکھنے پر خوب سراہا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :