لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز کل سے ہوگا

بدھ 25 دسمبر 2024 23:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2024ء)لاہور ہائیکورٹ میں موسم سر ما کی تعطیلات کا آغاز کل ( جمعرات)26 دسمبر سے ہوگا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے ججز 26 دسمبر سے 8 جنوری تک موسم سرما کی سالانہ چھٹیاں کریں گے۔

(جاری ہے)

عدالتی چھٹیوں کے دوران صرف ضروری نوعیت کے کیسز کی سماعت ہوگی ۔عدالتی چھٹیوں کے دوران ضمانتوں ، حبس بے جا ، حکم امتناع سمیت دیگر نوعیت کے کیسز سنے جائیں گے، عدالتی چھٹیوں کے دوران عام نوعیت کے مقدمات اور قتل اپیلوں ، نیب ، انسدادِ دہشتگردی سمیت کیسز کی سماعت نہیں ہوگی ۔