
پاک بھارت کشیدگی، بھارتی پنجاب کے سکھوں کا مودی سرکار کیخلاف کھڑا ہونے اور مزاحمت کرنےکا اعلان
مودی کو فالس فلیگ کیلئے پنجاب کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے، مودی مذموم عزائم اور بین الاقوامی سطح پر اپنی ساکھ بچانے کیلئے ہماری زمین استعمال کر رہا ہے، بھارتی سکھوں کا احتجاج
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 9 مئی 2025
19:58

(جاری ہے)
مزید برآں نیوزایجنسی کے مطابق پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت پر غیور سکھوں کا بھارت کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا اعلان ، مودی کا جعلی میزائل حملوں کے لیے پنجاب کی سرزمین کا انتخاب، بھارتی سکھوں کا مودی کی چالبازی اور جھوٹے حملوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کا اعلان کردیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق بھارتی سکھوں نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کی جھوٹی سازشیں بے نقاب کریں گے پاکستان پر الزام تراشیوں اور مودی کی ساکھ بچانے کے لیے پنجاب کی سرزمین کو کسی صورت استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارتی سکھو ں نے مودی کے جنگی جرائم کے خلاف احتجاج شروع کردیا ہے اور کہا ہے کہ مودی کو فالس فلیگ کیلئے پنجاب کی سزمین کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دینگے ۔ بھارتی سکھ رہنما کا کہنا تھا کہ مودی اپنے مذموم عزائم اور بین الاقوامی سطح پر اپنی ساکھ بچانے کیلئے ہماری زمین استعمال کر رہا ہے بھارت نے پنجاب کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کی، تو سخت ردِعمل ہوگا ہم مودی حکومت کے فالس فلیگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔ ادھر دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی سکھوں نے مودی کے من گھڑت بیانیے کو مسترد کر دیا ہے بھارتی پنجاب کے سکھ بھی جان چکے ہیں کہ مودی اپنے مذموم مقاصد کے لیے پنجاب کی سرزمین استعمال کر رہا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان نے بھارت پر حملہ کیا تو عالمی قوانین کے مطابق کیا جائے گا
-
بھارتی ڈرونز کا ملبہ اکٹھا کررہے ہیں یہ جنگی انعام کے طور پر انڈیا کے منہ پر ماریں گے
-
قوم بھارت کی بزدلانہ کارروائی سے ہونے والی شہادتوں کے بدلے کی منتظر ہے
-
بھارت کی بلا اشتعال اور بلا جواز جارحیت پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی وزیر مملکت خارجہ امور عادل الجبیر سے گفتگو
-
پاکستان کیخلاف دیوانگی کے شکار بھارت کو عالمی سطح پر ایک اور خفت کا سامنا
-
اپریل میں اوورسیز پاکستانیوں نے 3.2 ارب ڈالر وطن بھیجے
-
بجلی کی قیمتوں میں 1.83 روپے کمی، نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور میں بھارتی سرویلنس ڈرون کی پاکستانی حدود میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی
-
پاک بھارت لڑائی اور چین کے لیے انٹیلی جنس کے مواقع
-
پاک بھارت کشیدگی: فیک نیوز کی بھرمار، پتہ کیسے چلائیں
-
پاک بھارت جنگی کشیدگی، ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ کا موک ڈرل کا انعقاد
-
غزہ: لوگوں کو ’پھنسانے‘ کے لیے امداد کے استعمال کا اسرائیلی منصوبہ مسترد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.