جرمن چانسلر نیٹو کے مستقبل کے بارے میں اب زیادہ پرامید

DW ڈی ڈبلیو جمعہ 9 مئی 2025 19:40

جرمن چانسلر نیٹو کے مستقبل کے بارے میں اب زیادہ پرامید

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 مئی 2025ء) برسلز میں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سربراہ مارک روٹے کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میرس نے کہا، ''جو چیز تبدیل ہوئی ہے وہ ہے بطور یورپی نیٹو شراکت دار ہم جو کر رہے ہیں اس کی قبولیت۔

(جاری ہے)

‘‘

واشنگٹن دورے پر پورے یورپ کی نمائندگی کروں گا، فریڈرش میرس

یورپ مضبوط قیادت اور استحکام کے لیے فریڈرش میرس کی طرف دیکھ رہا ہے

انہوں نے مزید کہا، ''یہی وجہ ہے کہ میں جون میں ہونے والے نیٹو سربراہ اجلاس کو فروری کے مقابلے میں آج زیادہ امید کے ساتھ جوڑتا ہوں… کہ ہم امریکیوں کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

‘‘

’امریکہ یورپ کی سلامتی کے لیے ناگزیر‘

برسلز میں نیٹو ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع پر جرمن چانسلر فریڈرک میرس نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکہ یورپ کی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔

میرس کے بقول، ''امریکہ یورپ کی سلامتی کے لیے اہم ہے، یہ یورپ کی سلامتی کے لیے آج اور طویل المدتی اعتبار سے ناگزیر ہے۔‘‘

خیال رہے کہ نیٹو کا سربراہ اجلاس 24 اور 25 جون کو دی ہیگ، نیدرلینڈز میں منعقد ہونا ہے۔

ادارت: شکور رحیم