
پاک بھارت جنگی کشیدگی، ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ کا موک ڈرل کا انعقاد
سائرن بجا کرلوگوں کو حفاظتی تدابیر پر عمل کرانے کی مشق کی گئی، حالیہ کشیدہ صورتحال میں حفاظتی تدابیرپر عمل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ صباعلی اصغر
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 9 مئی 2025
20:37

(جاری ہے)
موک ڈرل سے قبل ڈی سی سیالکوٹ صبا علی اصغر نے اپنے پیغام میں کہاکہ موک ڈرل کے موقع پر جب سائرن بجے تو گھر کی ساری لائٹیں بند کردینی ہیں، کھڑکیوں اور دروازوں سے دور رہیں گے، دیوار کے ساتھ یا گھر میں اگر بیسمنٹ ہے تو وہاں شیلٹر لے سکتا ہے۔
ایسی صورتحال میں حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہم سب پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔لہذا عوام سے اپیل ہے کہ اس موک ڈرل کو ضرور فالو کریں، یہ آپ لوگوں کی اپنی سیفٹی کیلئے ہے۔ مزید برآں ریسکیو 1122مہمند کی جانب سے بھی جنگی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موک ایکسر سائز کا انعقاد کیا گیا ۔ گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول غلنئی میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر خالق داد کی سربراہی میں ہونیوالی موک ایکسرسائز میں ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ سول ڈیفنس کے رضاکار، اساتذہ،طلبا اور لوکل کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی ۔ایکسرسائز کا مقصد پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدہ حالات کے تناظر میں جنگی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے کی تیاری کرنا تھا۔اس دوران مختلف ایمرجنسی صورتحال جیسے زخمیوں کو ریسکیو کرنا،ابتدائی طبی امداد فراہم کرنا،آگ بجھانا،اور عوام کا محفوظ انخلاکا عملی مظاہرہ کیا گیا۔یہ تربیتی مشق نہ صرف عملی مہارتوں کو نکھارنے کا ذریعہ بنی، بلکہ عوامی شعور اجاگر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔اس موقع پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور شرکا نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر خالق داد نے کہا کہ ریسکیو 1122کے بہادر جوان ہر قسم کے خطرات میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے، چاہے وہ قدرتی آفت ہو یا جنگی صورتحال، ہم7 /24عوام کی خدمت کیلئے تیار ہیں اور کسی بھی قیمت پر انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکی امداد کی بندش سے جنسی و تولیدی صحت کی خدمات کو خطرہ
-
تنازعات اور موسمی شدت مغربی و وسطی افریقہ میں بھوک میں اضافہ کا سبب
-
شام: وطن لوٹنے والے پناہ گزینوں کو بارودی سرنگوں اور مسائل کا سامنا
-
بھارت نے سپرسونک کروز میزائلوں سے لیس جنگی بحری جہاز پاکستان کی طرف بھیج دیا
-
پاکستان نے بھارت پر حملہ کیا تو عالمی قوانین کے مطابق کیا جائے گا
-
بھارتی ڈرونز کا ملبہ اکٹھا کررہے ہیں یہ جنگی انعام کے طور پر انڈیا کے منہ پر ماریں گے
-
قوم بھارت کی بزدلانہ کارروائی سے ہونے والی شہادتوں کے بدلے کی منتظر ہے
-
بھارت کی بلا اشتعال اور بلا جواز جارحیت پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی وزیر مملکت خارجہ امور عادل الجبیر سے گفتگو
-
پاکستان کیخلاف دیوانگی کے شکار بھارت کو عالمی سطح پر ایک اور خفت کا سامنا
-
اپریل میں اوورسیز پاکستانیوں نے 3.2 ارب ڈالر وطن بھیجے
-
بجلی کی قیمتوں میں 1.83 روپے کمی، نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور میں بھارتی سرویلنس ڈرون کی پاکستانی حدود میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.