ں*جامعہ قمر الاسلام غوثیہ سلطانیہ میں ’’فضیلت العلم و العلماء کانفرنس‘‘ کا انعقاد

ً اسلامی معاشرے کی تشکیل کے لیے علوم اسلامیہ کے مراکز کا بڑا کردار ہی:اشرف آصف جلالی

ہفتہ 28 دسمبر 2024 20:15

ٰلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2024ء)جامعہ قمر الاسلام غوثیہ سلطانیہ میں ’’فضیلت العلم و العلماء کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت شیخ الحدیث مفتی محمد سلطان محمود سیالوی نے کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ اسلامی معاشرے کی تشکیل کے لیے علوم اسلامیہ کے مراکز کا بڑا کردار ہے۔

اچھائی پھیلانے اور بدی سے روکنے کے لیے پہلے خود عالم ہونا ضروری ہے۔ تحریک پاکستان میں علماء اہل سنت نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ اہل مدارس روکھی سوکھی کھا کر قوم کے بچوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں۔ عوام الناس کی رہنمائی کے لیے قرآن وسنت کے ماہرین علماء ربانی کا وجود معاشرے میں از حد ضروری ہے۔

(جاری ہے)

سیاہ رات میں منزل تک پہنچنے کے لیے اتنی چراغ کی ضرورت نہیں جتنی سفر زندگی کے نشیب و فراز اور ظلمتوں میں علماء حق کی ضرورت ہے۔

تعلیم و تعلّٴْم کا سلسلہ اٴْمت مسلمہ کی میراث ہے۔ مدارس دینیہ علوم و فنون کے مراکز اور معارف کے سرچشمے ہیں۔ مدارس دینیہ کو منظم کر کے اعلیٰ قومی مفادات حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ مدارس دینیہ اسلام کے قلعے اور معارف کے سمندر ہیں۔ اغیار مدارس کی حریت پر حملہ آور ہونا چاہتے ہیں۔ جو اپنے مذموم مقاصد میں ان شاء اللہ عزوجل کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ کانفرنس میں علامہ محمد غفران محمود سیالوی، صاحبزادہ اکرام حسین سیالوی، مفتی الطاف محمود سیالوی، شیخ محمد اقبال، مولانا محمد اعجاز نیازی، مفتی منیر حیدر جلالی، مفتی محمد حسین علی، مولانا احمد نواز سیالوی و دیگر نے خصوصی شرکت کی۔