ممتاز مذہبی اسکالر پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالرحمان مکی کے انتقال پر مختلف سیاسی، سماجی ومذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے اظہار تعزیت

اتوار 29 دسمبر 2024 19:45

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 دسمبر2024ء) ممتاز مذہبی اسکالر پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالرحمان مکی کے انتقال پر مختلف سیاسی، سماجی ومذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروفیسر عبدالرحمن مکی تحریک پاکستان کے عظیم روح رواں پروفیسر عبداللہ بہاولپوری کے عظیم بیٹے تھے، انکی امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کیلئے علمی و فکری خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وطن عزیز پاکستان میں مذہبی فرقہ واریت کے خلاف اور فتنہ خوارج کے رد میں ان کی کاوشوں کو یاد رکھا جائے گا، وہ کشمیری اور فلسطینی مظلوم مسلمانوں کی توانا آواز تھے ان کے وصال سے جو علمی و فکری خلا پیدا ہوا ہے وہ کبھی بھی پر نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

یہ بات مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے مرکزی مسلم لیگ حیدرآباد کے سیکریٹریٹ میں تشریف لاکر مرکزی مسلم لیگ حیدرآباد ڈویزن کے صدر عقیل احمد، حیدرآباد ضلع کے صدر عبدالجبار دیسوالی جنرل سیکریٹری محمد عابد انفار میشن سیکریٹر ی محمد خالد سیف ودیگرذمہ داران سے ملاقات میں تعزیتی کلمات بیان کرتے ہوئے کہی۔

متعلقہ عنوان :